کراچی میں واٹرٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی، جو کورنگی نمبر ڈھائی کے رہائشی تھے۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔
ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، اور رپورٹ آنے کے بعد بیماری کی حتمی تصدیق کی جائے گی۔