ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی مجموعی طور پر 229 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث ان درخواستوں پر بطور ڈیوٹی جج سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو اس تاریخ تک ان رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

عدالت نے فریقین کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر دلائل دیں، جبکہ تمام ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شہریار آفریدی اور ایمان وسیم کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کی گئیں جب کہ سیمابیہ طاہر، زرتاج گل، مشعال یوسفزئی، سلمان اکرم راجا، راجا بشارت، عمیر نیازی، شیر علی ارباب، شہرام ترکئی، علی بخاری، رؤف حسن، نعیم پنجوتھا، عالیہ حمزہ، داوڑ خان، فضل محمد خان سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

3ہزار سکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری

یہ مقدمات تھانہ کراچی کمپنی، رمنا، سیکریٹریٹ، ترنول اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔

علاوہ ازیں، پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ عبدالطیف چترالی 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہیں اور اب تک سرنڈر نہیں کیا، لہٰذا قانون سے مفرور شخص کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

وکیل صفائی کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے کہا کہ اب یہ درخواست واپس نہیں لی جا سکتی۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شاندار میوزیکل کارپٹ ایونٹ منعقد

عدالت میں اگلی سماعت 22 جولائی کو ہوگی جس میں فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ضمانت قبل از گرفتاری رہنماؤں کی پی ٹی آئی عدالت نے

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں عدالت نے تھانہ مارگلہ کے ایک مقدمے میں چالان کی نقول تقسیم کر دی جبکہ تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے دونوں کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تھانہ مارگلہ کے ایک مقدمے میں چالان کی نقول تقسیم کر دی جبکہ تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں ایک ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے دونوں کیسز پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 26نومبر احتجاج، عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی راہنماﺅں کی گرفتاری سے روک دیا
  • 26 نومبر احتجاج، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی
  • ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، راولپنڈی اور ہری پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • ڈیجیٹل کار پارکنگ کیس ، اے جے سی ایل کے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد
  • بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین بری، شاہ محمود کی ضمانت منظور
  • کراچی: عدالت نے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • نیب عدالت ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین بری: شاہ محمود کی ضمانت منظور