اسامہ بن لادن عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے پاکستان پہنچا،سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسامہ بن لادن عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے پاکستان پہنچا،سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق افسر نے انکشاف کیا ہے کہ نائن الیون حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ اور دنیا کا سب سے مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن امریکی افواج سے بچنے کے لیے عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے فرار ہوا تھا۔
خبر رساں ادارے “اے این آئی“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان میں امریکی انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے سربراہ رہ چکے سی آئی اے کے سابق افسر جون کیریاکو نے بتایا کہ ایک موقع پر امریکی افواج کو مکمل یقین تھا کہ تورا بورا کی پہاڑیوں میں اسامہ بن لادن اور القاعدہ کی اعلیٰ قیادت محصور ہو چکی ہے۔
کیریاکو نے بتایا کہ اُس وقت امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کے لیے کام کرنے والا مترجم دراصل القاعدہ کا خفیہ رکن نکلا، جو امریکی فوج میں گھس بیٹھا تھا۔ اس مترجم نے جنرل فرینکس کو یہ یقین دلا دیا کہ بن لادن ہتھیار ڈالنے پر تیار ہے مگر وہ پہلے خواتین اور بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا چاہتا ہے، اس لیے اُسے طلوعِ آفتاب تک کی مہلت دی جائے۔
انہوں نے کہا، ”ہم نے سوچا کہ بن لادن واقعی ہتھیار ڈالنے والا ہے، لیکن صبح جب ہماری فوجیں پہاڑوں میں پہنچیں تو تمام غار خالی تھے۔“ اس کے بعد امریکی فوج کو علم ہوا کہ بن لادن دھوکا دے کر رات کے اندھیرے میں فرار ہو چکا ہے۔
کیریاکو کے مطابق، ”بن لادن نے عورتوں کے لباس میں خود کو چھپایا اور ایک پک اپ ٹرک کے پچھلے حصے میں بیٹھ کر پاکستان کی طرف نکل گیا۔“
امریکی افسر نے کہا کہ تورا بورا کے بعد امریکی افواج نے القاعدہ کی قیادت کا تعاقب پاکستان میں جاری رکھا، جہاں اسامہ بن لادن تقریباً ایک دہائی تک روپوش رہا۔ بالآخر مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کے خفیہ آپریشن میں بن لادن مارا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع، مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر نظر مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع، مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر نظر مصر میں جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے پاکستان بھی آپشن میں شامل تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے: صدر وینزویلا پاک-افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا مریکا اور دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، ترک صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسامہ بن لادن سی ا ئی اے
پڑھیں:
کم کارڈیشیئن کونسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟ ماڈل کا انکشاف
معروف امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذہنی دباؤ سے متعلق دماغی اینیورزم (Brain Aneurysm) کی تشخیص ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف کم کارڈیشیئن نے اپنی ریئلٹی سیریز ’دی کارڈیشیئنز‘ کے نئے سیزن کے ٹیزر میں کیا ہے جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ویڈیو کلپ میں کم کارڈیشیئن کو ایم آر آئی اسکین کے دوران دکھایا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے اہلخانہ کو بتایا، ’ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک چھوٹا سا اینیورزم ہے۔‘ان کی بہن کورٹنی کارڈیشیئن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’اوہ‘ کم کے مطابق، ڈاکٹرز نے اس کیفیت کو ’صرف ذہنی دباؤ‘ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم اس وقت اپنی مصروف زندگی، قانون کی تعلیم اور ذاتی زندگی کے دباؤ کے باعث ذہنی تناؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد انہیں دوبارہ ’سورائیسس‘ کی بیماری نے بھی متاثر کیا، جو ان کے مطابق ذہنی دباؤ سے جڑی ہے۔
کم کارڈیشیئن نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح اپنے چار بچوں کو اس بیماری کی وجہ سے پڑنے والے منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب اپنے سابق شوہر کانیے ویسٹ سے علیحدگی پر بےحد افسوس