data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ، آپریشن ، رستم جاگیرانی و شاہنواز جاگیرانی گینگ کے ٹھکانے مسمار، بھاری نفری، اے پی سی چین اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈویڑن پنوعاقل اور روہڑی پولیس نے تھانہ دبر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کا ہدف رستم جاگیرانی اور شاہنواز جاگیرانی گینگ تھا، جو مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں، موٹر سائیکل اسنیچنگ، چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ گروہ گزشتہ رات تھانہ پنوعاقل کی حدود میں ہونے والی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں بھی ملوث تھا، جس کے ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔آپریشن میں اے پی سی چین، ہیوی مشینری، پولیس کی بھاری نفری اور درجنوں موبائل گاڑیاں شریک تھیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جرائم پیشہ

پڑھیں:

پنجاب پولیس کا کچہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 4 مغوی بازیاب

RAJANPUR:

پنجاب پولیس نے راجن پور کا کچہ سرکل روجھان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ راجن پور پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور روجھان کی حدود سے اغوا ہونے والے 4 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکو مغوی افراد کو دوسری جگہ منتقل  کررہے تھے لیکن پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے گھیراؤ کر لیا۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور گنے کی فصل میں چھپے ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے تاہم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 مغوی شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: عوامی اتحاد وینگ لائرز فورم کے تحت اغواء کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے
  • ’وائٹ کرولا گینگ‘ کا بدنام رکن محمد علی حاجانو گرفتار
  • پنجاب پولیس کا کچہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 4 مغوی بازیاب
  • محرابپور،2 شہری موٹر سائیکل سے محروم
  • آصف علی زرداری کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
  • کرم میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کیخلاف آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
  • برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 تک جا پہنچی
  • کرم میں سیکیورٹی فورسز کا خوارج کیخلاف آپریشن،7خوارج جہنم واصل ، کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید
  • پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا