Jasarat News:
2025-10-31@03:00:24 GMT

شام نے جمہوریہ کوسوو کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض ( انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد کی سفارتی کوششوں کے باعث شام نے جمہوریہ کوسوو کی آزادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سعودی ولی عہد ، شام کے صدر احمد الشرع اور کوسوو کی صدر فیوس عثمانی نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد شام نے جمہوریہ کوسوو کی آزادی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ کوسوو کی وزارتِ داخلہ نے شہزادہ محمد بن سلمان اور احمد الشرع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان یہ فیصلہ باہمی احترام، تعاون اور خطے میں استحکام کے فروغ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کوسوو کی

پڑھیں:

محمد رضوان بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، شرکت کی باضابطہ تصدیق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور مستند بلے باز محمد رضوان نے آسٹریلیا کی معروف فرنچائز لیگ، بگ بیش لیگ میں اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ انہیں ہمیشہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پسند ہے اور وہ آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربے کے لیے پرجوش ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی جرات مندانہ کرکٹ کے لیے مشہور ہیں اور انہیں ان کے کھیلنے کا انداز بے حد پسند ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کے کرکٹرز کو قریب سے دیکھا ہے، یہ انتہائی مسابقتی کھلاڑی ہیں۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ دنیا کیا سوچتی ہے، جو فیصلہ کرلیں، اس پر ڈٹے رہتے ہیں۔

محمد رضوان کی شمولیت کو شائقینِ کرکٹ ایک مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں، جو آسٹریلوی کنڈیشنز میں ان کے کھیل کے نئے پہلو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جہاں وہ اس بار سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 30 ستمبر 2025 کو کھلاڑیوں کے بیرون ملک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی (اجازت نامے) عارضی طور پر معطل کر دیے تھے۔ تاہم، بورڈ نے گزشتہ ہفتے اس پابندی میں نرمی کرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
  • مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان ای چالان سسٹم کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں
  • موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانی تہذیب ختم نہیں ہوگی‘ بل گیٹس
  • قاضی احمد: صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے،مظاہرین
  • امریکی آئینی حدود تسلیم، ٹرمپ نے 2028 میں صدارتی الیکشن سے باہر رہنے کا اعلان
  • خودکشیوں کا سونامی، اسرائیلی فوج کی باضابطہ رپورٹ
  • کوسوو اور بلغاریا کے صدور کی سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں
  • ملک وقوم کی فلاح کیلیے اسلامی نظام ناگزیرہے‘عرفان احمد
  • محمد رضوان بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، شرکت کی باضابطہ تصدیق