2025-11-04@02:23:34 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 34				 
                «گولی لگنے»:
	شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد فقیر کالونی میں 8 سالہ بچہ گولی لگنے سب جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
	بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 7 سالہ عدنان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر کمر پر لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو بعدازاں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
	 شہر قائد میں اندھی گولیوں سے شہریوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعات میں نوجوان لڑکی اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔  نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے گولیاں لگنے کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ بسمہ دختر اختر علی زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکٹر 17 جی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔...
	رواں سال شہر قائد میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد رینجرز اہلکاروں سے مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، اس سال کراچی میں دوران ڈکیتی جاں بحق شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ شفیق موڑ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پیٹ میں ایک گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ایک نوجوان دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں نوجوان کو تشویش ناک حالت میں...
	 کراچی:  راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب رینجرز اہل کاروں سے مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، اس سال کراچی میں دوران ڈکیتی جاں بحق شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گبول ٹاؤن تھانے کے علاقے راشد منہاس روڈ شفیق موڑ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پیٹ میں ایک گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا اور ایک نوجوان دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا بعدازاں نوجوان کو تشویش ناک حالت میں عباسی سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق...
	تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور ٹی ایل پی کے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کے درمیان مرید کے کے علاقے میں تصادم جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ایک بار پھر مرید کے میں تصادم ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر شہزاد شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میںاندھی گولیوںسے کمسن بچے، خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے بنارس پٹھان کالونی نزد اکبریا محلہ میں اندھی گولی لگنے سے 5سالہ سفیان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا ، اورنگی ٹاو ن کے علاقیاورنگی ٹاون سیکٹر4ایف گھر کے اندرنامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 50سالہ نسیم بی بی زوجہ نعمان زخمی ہوگئی جنہیں عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا ،بعدازاں کلاکوٹ کے علاقے چاکیواڑہ میںقائم عبدالرحمان بلڈنگ میں اندھی گولی لگنے سے 22سالہ عبدلرحمان زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
	 فائل فوٹو  کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی،  جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
	 لاہور:  وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکالتے ہوئے غلطی سے ٹریگر دبا دیا جس سے گولی چل گئی اور ملزم پیٹ کے نیچے نازک حصے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے...
	 کراچی:  شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اندھی گولیوں کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔  پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے رئیس امروہی گوٹھ میں پیش آیا، جہاں اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی ہے، اور ریسکیو حکام کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسرا واقعہ کراچی کے باغ کورنگی میں پیش آیا،جہاں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 42 سالہ دلبر ولد محمد آصف زخمی ہوگیا۔  زخمی کو فوری طور پر ایدھی حکام نے اسپتال منتقل کر دیا اور اس کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
	 کراچی:  شہر قائد میں لانڈھی 36G  کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گولی چلانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔   دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 19 فرید کالونی میں بھی ایک اندھی گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 سالہ بچہ غلام عباس زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی لگ گئی، اسے بھی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
	 کراچی:  شہر قائد میں گلشن معمار کے علاقے محمد پور سوسائٹی میں فائرنگ سے 8 سالہ محمد رضا سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔  گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی رنجش کی بنا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے دوران شور مچانے پر گولی مارنے کا بتایا جا رہا ہے ۔
	قصور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اپنا ہی پسٹل چلنے سے مخصوص اعضاء سے محروم ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ قصور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او کو 24 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، اس کے علاوہ ڈی پی او قصور معصوم بچی کے گھر بھی پہنچے جہاں انہوں نے بچی کے...
	پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ننھا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران اسلحے کے آزادنہ استعمال اور فائرنگ کی زد میں آکر ٹیوشن سے گھر جانے والا کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسکول یونیفارم میں طالب علم کی لاش آبائی علاقہ مردان پہنچا دی گئی سوشل میڈیا پر پشاور میں کلاشنکوف کلچر کے خلاف مہم ، کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر فریق اول کامران ساجد پسران سفیر نے فریق دوم عاطف کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اسکول کا...
	ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ناظم آباد کے علاقے 3 نمبر سعید کارنر کے فلیٹ میں گولی لگنے سے 36 سالہ محمد طاہر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل  جاری ہے ۔
	لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں دو پوتوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کے دوران دادا کو گولی لگ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے ان کے دادا 85 سالہ محمد ریاض سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر دو زخمیوں کی بھی حالت نازک ہے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دادا کی ہلاکت کے بعد دونوں پوتے گل زمان اور نعمان فرار ہوگئے جو آپس میں سگے بھائی بھی ہیں۔  
	 —فائل فوٹو  کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 13 سالہ نوعمر لڑکی جاں بحق ہو گئی، مرنے والی لڑکی کرسٹینا چوتھی جماعت کی طالبہ تھی۔ورثاء کے مطابق 13 سالہ کرسٹینا گھر کے صحن سے کمرے میں جا رہی تھی کہ اچانک گر گئی، اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ کرسٹینا کو گولی لگی ہے، واقعہ ہفتہ کو پیش آیا تھا جبکہ کرسٹینا اتوار کو دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔کرسٹینا کے والد راشد نے بتایا کہ کرسٹینا پانچ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی اور چوتھی جماعت میں زیرِ تعلیم تھی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے حکم...
	فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فیصل آباد، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں رسم حنا کے پروگرام میں فائرنگ سے محمد وسیم نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔چک نمبر 186رب میں قاسم علی صفدر کی رسم حناکی تقریب میں دولہا کے بہنوئی محمد وسیم کو پیٹ میں فائر لگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔(جاری ہے) ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد نے فوری معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لییٹیم تشکیل دی۔ایس پی مدینہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ...
	آسٹریلوی چینل9 سے وابستہ صحافی لورین توماسی لاس اینجلس میں رونما ہنگاموں کی رپورٹنگ کے دوران ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں، انہیں گولی لگنے کی ویڈیو چشم زدن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی رپورٹر توماسی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے اچانک درد سے چھلانگ لگاتی ہیں، جب ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کیمرے کی طرف رخ کر کے فائر کرتا ہے اور گولی ان کی ٹانگ پر جا لگتی ہے۔ ABD polisi, Los Angeles'taki protestoları anlatan Avustralyalı muhabir Lauren Tomasi'yi plastik mermiyle bacağından vurdu. pic.twitter.com/NpvPX4ci7x — TRT HABER (@trthaber) June 9, 2025  یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے...
	راولپنڈی کے تھانہ علاقے ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار سالہ بچہ والد کے لوڈ پستول سے  کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے دم توڑ گیا ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں کے علاقے ڈھیری کے رہاہشی محمد گل کا چار سالہ بیٹا آیان گل  والد کے کمرے میں  بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اُس کو والد کا لوڈڈ پستول نظر آیا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگا۔ کھیل کے دوران اچانک گولی چلی جو بچے کہ کنپٹی  کے قریب سے لگتی ہوئی گردن سے نکل گی جس سے بچہ  موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔  پولیس کے مطابق متوفی بچے کا والد پراپرٹی اور کپڑے کا کاروبار...
	 کراچی:  شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فرسٹ ایئر کے امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ نیوکراچی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی لاش 3 گھنٹے سے زائد دیر تک گھر کی چھت پر پڑی رہی ہے اور کسی کو پتا نہیں چلا  جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے بارات لے کر حیدرآباد چلے گئے ۔ پولیس کے مطابق سیکٹر الیون ڈی مکان نمبر 70 /06 کی چھت پر فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی...
	بلیز سٹی : امریکی شہری نے بلیز جانے والی ایک پرواز کو چاقو کے زور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک مسلح مسافر کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ بلیز پولیس کے سربراہ چیسٹر ولیمز کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اکینیلا ساوا ٹیلر نامی 49 سالہ امریکی شہری تھا، جو کیلیفورنیا سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ پرواز کے دوران پائلٹ نے ائر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر...
	روس میں ایک سپاہی ایک ہفتے تک اس حال میں لڑتا رہا کہ ایک گولی اس کے سر میں پیوست رہی اور وہ اس سے لاعلم تھا۔ روسی میڈیا ایک روسی فوجی کو سر میں گولی لگنے کے بعد مبینہ طور پر کرسک علاقے میں ایک ہفتے تک لڑائی جاری رکھنے پر ہیرو کے طور پر سراہ رہے ہیں۔ یہ نامعلوم سپاہی جو روس کے پیسیفیک فلیٹ کے 155ویں میرین بریگیڈ کا رکن ہے، کرسک میں یوکرین کے فوجیوں سے لڑ رہا تھا جب اسے سر میں گولی لگی۔  اس وقت سپاہی کا ہیلمٹ اس کے سر سے اُڑ گیا اور اس نے سوچا کہ گولی اس سے ٹکرا کے کہیں اور گر گئی ہے۔ تاہم دائیں آنکھ کے اوپر...
	شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک، گلی نمبر 2 بلاک سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ حامد رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔ ناظم آباد میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 40 سالہ خرم منیر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ واقعہ ناظم آباد 4 نمبر ہادی مارکیٹ...
	 خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نظام پور کے علاقہ حصار تنگ میں ٹک ٹاکر  نوجوان زوہیب ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔  رپورٹ کے مطابق لواحقین نے خود کشی کا واقعہ قرار دے کر پولیس رپورٹ درج نہیں کروائی۔ نوشہرہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا،  نوجوان ٹک ٹاکر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔
	کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گھر کی چھت پر کھیلنے والی ننھی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ شہر کے قدیم علاقے لیاری موسیٰ لین کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں ڈھائی سالہ بچی گھر کی چھت پر اندھی گولی کا شکار بن گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ بچی بلڈنگ کی ساتویں منزل پر رہائش پذیر اور چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی بچی کے سر میں لگی جس سے جاں بحق ہوئی۔ لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی اور پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے لیاری موسیٰ لائن میں پراسرار فائرنگ میں کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، مقتولہ اپنے فلیٹ کے چھت پر کھیل رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری موسیٰ لین اقبال برگر والے کے قریب علی آرکیڈ کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ڈھائی سالہ حیا فاطمہ دختر سکندر کے نام سے کی گئی، متوفیہ موسیٰ لائن میں علی آرکیڈ کی ساتویں منزل کی رہائشی تھی۔  واقعے کے وقت آٹھویں منزل کی چھت پر دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی...
	 کراچی:  لیاری موسیٰ لائن میں پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ اپنے فلیٹ کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کا حکم دیا ، بچی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کھارادر میرا ماں قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری موسیٰ لین اقبال برگر والے کے قریب علی آرکیڈ کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی ، متوفیہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے...
	لاہور میں ایک لڑکا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔  پنجاب کے دارالحکومت، لاہور کے علاقے شاد باغ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک بنانےکا شوق ایک اور زندگی نگل گیا۔پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمٰن نامی لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چلنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، واقعےکی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی تھی۔ ٹک ٹاک بنانے کے دوران جاں بحق ہونے والے عبدالرحمٰن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانےمنتقل کیا گیا، تاہم اہل خانہ نے کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا لڑکا مزنگ کا رہائشی تھا،...
	امریکا کے معروف ٹک ٹاک سٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں وہ فٹنس انفلوئنسرز کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے تھے۔  میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے ٹک ٹاکر کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی ہے۔ حکام کے مطابق ٹک ٹاکر اسٹار کی موت سر پر گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ اس سے قبل دنیا کو غزہ کی مشکلات دکھانے والے مشہور فلسطینی ٹک ٹاکر 19 سالہ محمد حلیمے بھی اسرائیلی فورسز کی بمباری کی زد میں آکر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔ محمد حلیمے اپنی ویڈیوز...
	 لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ گلبرگ میں ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے قریب قاسم پورہ میں عبدالرحمان اور اس کا بھائی عبدالمنان چھت پر رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے، اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی۔پولیس کےمطابق زخمی نوجوان عبدالرحمان کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
	نئی دہلی: بھارت کا ایک سیاستدان اپنی ہی لائسنس یافتہ گن سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کے ساتھ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی سیاستدان کی اپنی بندوق سے چلی، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ سیاستدان کے اہلخانہ نے اس واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولی کی چلنا ایک حادثہ تھا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات...
	نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)بھارتی سیاستدان اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گولی لگنے سے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی ہلاک ہوئے۔(جاری ہے) بھارتی پولیس کے مطابق انہیں گولی لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ گن سے لگی۔سیاستدان کے اہلخانہ نے کہا کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور لگی۔پولیس کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 
