پشاور میں جھگڑے کے دوران اسلحے کا آزادانہ استعمال، ٹیوشن جانے والا بچہ گولی لگنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ننھا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران اسلحے کے آزادنہ استعمال اور فائرنگ کی زد میں آکر ٹیوشن سے گھر جانے والا کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔
اسکول یونیفارم میں طالب علم کی لاش آبائی علاقہ مردان پہنچا دی گئی سوشل میڈیا پر پشاور میں کلاشنکوف کلچر کے خلاف مہم ، کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر فریق اول کامران ساجد پسران سفیر نے فریق دوم عاطف کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جس میں اسکول کا طالب علم اسحاق گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مورٹم کیلئے منتقل کردیا۔
ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بڈھ بیر
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔