فیصل آباد، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے دولہا کا بہنوئی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فیصل آباد، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں رسم حنا کے پروگرام میں فائرنگ سے محمد وسیم نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔چک نمبر 186رب میں قاسم علی صفدر کی رسم حناکی تقریب میں دولہا کے بہنوئی محمد وسیم کو پیٹ میں فائر لگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
(جاری ہے)
ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد نے فوری معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لییٹیم تشکیل دی۔ایس پی مدینہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ محمد افضل نے فوری کاروائی کرتے ہوئیواقعہ میں ملوث دو ملزمان ثاقب اور آصف کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل ا باد
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
ہلال احمر نے بتایا کہ حسن شرقاسی اسرائیلی فورسز کی گولی لگنے کے بعد شہید ہوگیا۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایک اور فلسطینی نوجوان کو بھی گولی لگی۔
ہلال احمر کے مطابق شرقاسی کو پیٹ میں گولی لگی۔ پیرامیڈیکس نے اسے نابلس کے رفیعہ اسپتال لے جانے کے دوران اسے زندہ رکھنے کی کوشش کی لیکن ہستپال پہنچنے کے فوراً بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے رات بھر عسکر کیمپ پر چھاپے مارے اور آس پاس کے علاقوں میں پیادہ دستوں کو تعینات کیا۔ ہلال احمر نے کہا کہ فلسطینیوں پر براہِ راست گولہ بارود اور اسٹن گرینیڈ بھی فائر کیے گئے۔