نوشہرہ: نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جان بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نظام پور کے علاقہ حصار تنگ میں ٹک ٹاکر نوجوان زوہیب ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق لواحقین نے خود کشی کا واقعہ قرار دے کر پولیس رپورٹ درج نہیں کروائی۔
نوشہرہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا، نوجوان ٹک ٹاکر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محرابپور،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، ساتھی زخمی ہوگیا، حادثہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر مرزا پور کے قریب ہوا جہاں پر قومی شاہراہ کے مرمتی کام کے باعث یکطرفہ ٹریفک چلنے کے باعث ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان کاشف بھٹی کچل کر جاں بحق ہوگیا، حادثے میں اللہ بچاؤاجن نامی محنت کش زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان میانوالی پنجاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے کنٹرول شیڈ پر کام کرتا تھا،جاں بحق کی نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔