کراچی میں اندھی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد فقیر کالونی میں 8 سالہ بچہ گولی لگنے سب جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جامشورو ،مختلف وارڈز گندگی کی ڈھیر میںتبدیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جامشورو(نمائندہ جسارت )جامشورو میں عوام کو سہولیات بہم پہنچانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ مختلف وارڈز میں گندگی کے ڈھیر، گنداپانی جمع ہو نا، نکاسی آب کا سسٹم نہ ہونا، مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی عدَم فراہمی ٹاؤن آفس کی جانب سے سہولیات کا فقدان ہے۔ جامشورو سینڈوز روڈ اور ریلوے کراسنگ کی دوسری جانب مختلف پوش آبادیوں (وارڈز) کے عوام کو ایک طرف سے دوسری طرف آنے جانے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینڈوز کے اطراف علاقہ مکینوں کو لمس اسپتال جامشورو آنے جانے میں جبکہ وارڈ نمبر 10 سے سید آباد مدینہ نگر والوں کو سینڈوز مین روڈ پر آنے میں سخت پریشانی ہو رہی ہے، جو کہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ جبکہ علاقہ مکینوں کی جانب سے مساجد میں آبادیوں کو ملانے والے راستے کے لیے دعا ؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی سہولیات اور بار بار ٹاؤن چیئر مین کی توجہ اِس طرف دِلانے کے باوجود ٹاؤن انتظامیہ کے سر پر جوں نہ رینگنے پر عوام سخت نالاں نظر آتے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ ریلوے کراسنگ کے نیچے سے آنے جانے میں ایک طرف تو جمع گندے پانی سے کپڑے خراب ہوتے ہیں، دوسری طرف موٹر سائیکلوں پر سوار سخت کیچڑ ہو نے باعث فیملی سمیت گِر کر سخت زخمی ہوجاتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ٹاؤن چیئر مین بلال قادر شورو اور کونسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ مکینوں کواس پریشانی سے نجات دِلائیں۔جبکہ سینڈوز روڈاوروارڈ نمبر 10 سمیت پورے جامشورو کی مرکزی سڑک ہے، جامشورو کے مرکزی تھانے سے سیکڑوں لوگ،اورگاڑیاں گزرتی ہیں۔ عوامی احتجاج یا دھرنوں کی وجہ سے انڈس ہائی وے بند ہونے کے بعد بھی کراچی، حیدرآباد، دادو سہون، میہڑ اور دیگر صوبوں کو جانے والی گاڑیاں بھی اسی راستے سے گزر کر مرکزی روڈز کو جاتی ہیں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر گٹر کے پانی اور ٹوٹی ہوئی واٹر سپلائی لائن کی مرمت نہ کی گئی تو وہ ٹاؤن آفس کے سامنے احتجاج کریں گے۔