نئی دہلی: بھارت کا ایک سیاستدان اپنی ہی لائسنس یافتہ گن سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا  ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کے ساتھ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی سیاستدان کی اپنی بندوق سے چلی، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔
سیاستدان کے اہلخانہ نے اس واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولی کی چلنا ایک حادثہ تھا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارتی سیاست میں ایک بڑا صدمہ بن کر سامنے آیا ہے اور سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گرپریت بسی کی ہلاکت پر سیاستدانوں اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا  ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی

کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 14 سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان علاقے میں ایک راہگیر سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران قریبی موجود شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے مداخلت کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی۔

شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

تاہم، فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جسکی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا، جس پر اہل علاقہ اور اہل خانہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

پولیس نے موقع سے ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ہے جبکہ شہری کا اسلحہ بھی فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق قانون کے مطابق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی مکمل چھان بین ممکن ہو سکے۔

رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 4 سالہ بچہ والد کی پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • پہلگام واقعہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی اپنی سازش ہے، ترجمان جی بی حکومت
  • پہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے
  • روس ،اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعددھماکے، ہنگامی حالت کانافذ  
  • مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
  • بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، ایمل ولی خان
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی