کراچی، شہر میں اندھی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اندھی گولیوں کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے رئیس امروہی گوٹھ میں پیش آیا، جہاں اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی ہے، اور ریسکیو حکام کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسرا واقعہ کراچی کے باغ کورنگی میں پیش آیا،جہاں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 42 سالہ دلبر ولد محمد آصف زخمی ہوگیا۔
زخمی کو فوری طور پر ایدھی حکام نے اسپتال منتقل کر دیا اور اس کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔