Daily Mumtaz:
2025-09-18@00:33:03 GMT

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 900 سے تجاوز کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 900 سے تجاوز کر گئیں

ملک بھر میں جاری شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے قیمتی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق،جاں حق افراد کی تعداد 907 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ1044 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پنجاب: 223 اموات، 654 زخمی،خیبر پختونخوا: 502 اموات، 218 زخمی،سندھ: 58 اموات، 78 زخمی،بلوچستان: 26 اموات، 5 زخمی،گلگت بلتستان: 41 اموات، 52 زخمی،آزاد کشمیر: 38 اموات، اسلام آباد: 9 اموات
مزید برآں، بارشوں اور سیلاب سے 7,848 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ6,180 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے دیہی آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے اور شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی

دریائے چناب کےحالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔

مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

مظفرگڑھ: سیلاب کی تباہ کاریاں و امدادی کارروائیاں جاری

مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔

 ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
  • سیلاب زدگان کی فوری امداد
  • بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
  • سیلاب اور بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثر
  • مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
  • پنجاب میں سیلاب سے 112 اموات، 47 لاکھ افراد متاثر، پی ڈی ایم اے
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 989 تک پہنچ گئیں
  • غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں