کراچی میں جلوس کی گزرگاہ سے اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
کراچی کے علاقےپی این ٹی کالونی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ا ستقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کی آمد سے قبل صفائی کا عمل جاری تھا، اسی دوران ایک صفائی کرنے والے ورکر کو ایک شاپنگ بیگ مشکوک اور بھاری محسوس ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
تلاشی لینے پربیگ سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یہ ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق علاقے کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سےتحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلحہ وہاں کیوں اور کس مقصد کے لیے کھا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسپرے مہم شروع اور ڈینگی ٹیسٹ کے رعایتی نرخ مقرر کیے جائیں،نعیم عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباداور ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’’ڈینگی سے بچاؤ، شعور اور آگاہی‘‘ سیمینار الخدمت سیکریٹریٹ حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس میں ماہرینِ صحت، سماجی رہنماؤں، وکلا، صحافیوں، اسپتالوں کے نمائندگان اور مختلف فلاحی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔ سیمینار میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد نعیم عباسی، جاوید اقبال چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن، ڈاکٹر سیف الرحمن سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد، محمد سلیم خان جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن، لالہ جعفر خان سابق ڈی ایچ او حیدرآباد، ڈاکٹر اقبال ہارون میمن سی ای او حاجیانی اسپتال، محمود قائم خانی چیئرمین ہلال احمر اسپتال، روشن مہیسرانچارج ریسکیو 1222، ارسلان عیسانی، ارسلان محمدی، عمر فاروق، ریحان، مختیار احمد خان، رفیق راجپوت، فہیم خان ایڈوکیٹ، حبیب الرحمن ایڈوکیٹ، شجاع الدین شیخ، محمد تقی شیخ، سہیل سورٹھیا، راشد راجپوت اور محمد حسین غوری سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے۔ سیمینار کے مقاصد میں شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ اور صفائی کے شعور کو فروغ دینا، حیدرآباد میں مستقل فوگ اسپرے، صفائی مہمات اور نالوں کی صفائی کے لیے سفارشات پیش کرنا، عوام کو مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت دلوانے کے لیے پالیسی تجاویز تیار کرنا، اور سماجی و بلدیاتی اداروں کے باہمی تعاون سے آگاہی مہمات کو منظم بنانا شامل تھے۔ مقررین نے سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ اجتماعی ذمے داری ہے، حکومت پر براہ راست ذمے داری ہے لیکن حکومت کے ساتھ ساتھ عوام، سماجی اداروں اور کمیونٹی سب کا فریضہ ہے۔ ضلعی و بلدیاتی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ فوگ اسپرے، صفائی مہمات اور نالوں کی صفائی فوری طور پر فعال کریں۔