ورکشاپ میں لگنے والی آگ سے 4 منزلہ عمارت متاثر، کئی افراد محصور
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ورکشاپ میں لگی آگ نے 4 منزلہ رہائشی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث دو فیملیز کے 8 سے 10 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم 5 افراد نیم بے ہوشی اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ آگ گراؤنڈ فلور پر قائم ورکشاپ میں لگی جہاں ٹائر اور دیگر آتش گیر سامان کے ساتھ آئل بھی موجود تھا۔ آگ نے تیزی سے شدت اختیار کرتے ہوئے عمارت کی پہلی منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے کھڑکیوں پر لگی گرل توڑ کر اندر داخل ہوکر امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ آگ بجھانے کے لیے اسنارکل بھی طلب کرلی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص اب بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں عمارت کے اندر محصور افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا اور دو گھنٹے کی جدودجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈو جام: عرفان خانزادہ آنکھ میں انجیکشن لگنے کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250928-2-19