رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو کپتانی سے فارغ کر کے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر اب جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جو 4سے 8نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
25سالہ فاسٹ بالر اب تک پاکستان کی جانب سے 66 ون ڈے اور 92ٹی 20انٹرنیشنلز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 32ٹیسٹ میچوں میں شاہین نے 120 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ شاہین آفریدی اس سے قبل 2024ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراو ¿نڈ پر پانچ ٹی 20میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان، بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کےسربراہان وکمانڈرز کیخلاف گھیرا تنگ
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان حکومت نے بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور کمانڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کی قیادت کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت بھرپور کارروائی کی جائے گی۔