Daily Pakistan:
2025-12-06@03:44:18 GMT

پاک، افغان سرحد کھولنے پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

پاک، افغان سرحد کھولنے پر اتفاق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوحہ امن معاہدے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ۔  دونوں ممالک نے سرحد آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر کوئی منفی پیش رفت نہ ہوئی تو دونوں ممالک کے درمیان سرحد کھول دی جائے گی۔
ایک اہم سفارتی عہدیدار نے  کو بتایا کہ ’’اگر حالات معمول کے مطابق رہے تو بارڈر کھول دیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد بند تھی، جس کے نتیجے میں سرحد کے دونوں جانب شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

ایمازون ویب سروسز میں بڑی خرابی، دنیا بھر میں کئی ایپس اور ویب سائٹس بند

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

صدرمملکت سے کرغزستان کے ہم منصب کی ملاقات، تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔

صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی اور اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ون آن ون گفتگو بھی ہوئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کرغز صدر کا 20 سال بعد دورہ پاک-کرغز تعلقات میں نیا موڑ لائے گا، پاکستان اور کرغزستان میں تاریخی، مذہبی و ثقافتی رشتہ موجود ہے۔

اس موقع پر دونوں صدور کا تجارت بڑھانے اور معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ تجارت دونوں ممالک کی اصل معاشی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی، کرغز بزنس وفد کی پاکستان آمد خوش آئند ہے اور کاسا 1000منصوبے میں کرغزستان کا حصہ مکمل ہے اور پاکستان بھی آخری مراحل میں ہے۔

قراقرم ٹرانزٹ معاہدے کے تحت فعال روڈ کوریڈور پر دونوں صدور نے اظہار اطمینان کیا اور صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تجارت، سیاحت اور عوامی رابطے بڑھانے کے لیے براہ راست پروازوں میں اضافہ ضروری ہے۔

صدر مملکت نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ اور ورکرز کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان نے کرغزستان کو بزنس ویزا لسٹ اور ویزا پر اروائیول کی کیٹیگری میں شامل کرلیا، دونوں ممالک کا تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

کرغز صدر نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل نشست کی حمایت پر شکریہ اور صدر زرداری کو دورہ کرغزستان کی دعوت دی۔

دونوں ممالک کے صدور نے علاقائی و عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرا، سینیٹرز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور صدر جپاروف کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

صدر مملکت نے کرغز صدر کو سالگرہ کی پیشی مبارک باد دی، تقریب میں آرکسٹرا کی جانب سے "ہپی برتھ ڈے" کی دھن بھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • دراندازی نہ ہونے کی یقین دہانی تک افغان سرحد بند رہے گی: دفتر خارجہ
  • پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی تک سرحد بند رہیگی: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
  • صدرمملکت سے کرغزستان کے ہم منصب کی ملاقات، تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق
  • افغان حکومت پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، پاکستان اور کرغزستان کا اتفاق
  • پاکستان کا دو ماہ بعد اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغانستان کی سرحد کھولنے کا فیصلہ
  • پاکستان افغان سرحد محدود وقت کے لیے مشروط کھولی جائے گی: صرف اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مال کے لیے اجازت
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان، افغانستان امن مذاکرات بغیر پیشرفت ختم ،  سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونیوالے مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق