City 42:
2025-10-21@10:00:16 GMT

بغیر نمبرپلیٹ اوراونرشپ کے گاڑیاں چلانے والوں کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے رجسٹریشن اور ملکیت کے نظام کو آسان، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں کیا گیا، جس کا مقصد نمبر پلیٹس، اونرشپ اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

رجسٹریشن مارک (نمبر پلیٹ) اب گاڑی کے بجائے براہِ راست مالک کی شناخت سے منسلک ہوگا۔نمبر پلیٹ کا ڈیٹا گاڑی کے اصل مالک کے ریکارڈ سے جڑا ہوگا، جس سے جعلی خرید و فروخت کا سدباب ممکن ہوگا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا نادرا کے نظام سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ ہر گاڑی اور اس کے مالک کا مکمل ریکارڈ ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہو۔قانون نافذ کرنے والے ادارے (پولیس، ایکسائز، ٹریفک پولیس وغیرہ) گاڑی کی شناخت اور ملکیت کی جانچ فوری اور درست طریقے سے کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں جعلسازی اور فراڈ کی روک تھام ممکن ہوگی۔اونرشپ ٹرانسفر کا عمل تیز، محفوظ اور کاغذی کارروائی سے آزاد ہوگا۔گاڑی چوری یا کسی بھی جرائم میں استعمال کی صورت میں فوری ٹریکنگ ممکن ہو گی اور ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔
دوسری جانب  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس اقدام کو "شفاف، محفوظ اور ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک اہم قدم" قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب حکومت شہریوں کو سہولیات دینے اور نظام کو کرپشن سے پاک بنانے کے لیے جدید اصلاحات لا رہی ہے۔

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ، گورنر نے دستخط کردیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ءکے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہو گئی ہے۔ گورنر پنجاب نے بل پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل تمام قانونی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایکٹ کی منظوری کے بعد اس کا مسودہ گورنر کو ارسال کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دستخط کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جسے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کرے گی۔

الیکشن کمیشن نئے ایکٹ کے تحت حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا عمل مکمل کرے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دسمبر 2025ءمیں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ پہلے ہی صادر کر رکھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ سے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے، اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے اور عوامی نمائندگی کے نظام کو فعال کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست ؛تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار
  • صہیب مقصود کے ساتھ کروڑوں کا مبینہ فراڈ، حکومت پنجاب کی فوری کارروائی
  • اجتماع عام فرسودہ نظام بدلنے کا نقطہ آغاز ہوگا، ڈاکٹر نورالحق
  • وقف رجسٹریشن کیلئے جمعیۃ علماء ہند کا اہم قدم، امید پورٹل ہیلپ ڈیسک کا قیام
  • پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ، گورنر نے دستخط کردیے
  • وزیرِ اعظم کی کاروباری وسعت کیلئے گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی ہدایت
  • غیرقانونی افغان باشندوں کی شناخت و نشاندہی کیلئے گرینڈ آپریشن
  • الحمدللہ، سیز فائر کے بعد دہشت گردی کا سلسلہ فوری بند ہوگا، خواجہ آصف
  • ڈاکٹروں نے پکل بال کھیلنے والوں کیلئے انتباہ جاری کر دیا