Daily Mumtaz:
2025-12-09@02:18:22 GMT

سندھ میں ڈینگی کے وار جاری، کیسز کی تعداد 920 تک جا پہنچی

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

سندھ میں ڈینگی کے وار جاری، کیسز کی تعداد 920 تک جا پہنچی

سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جب کہ کراچی ڈویژن سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بن کر سامنے آیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک ڈینگی کے920 مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں صرف اکتوبر کے مہینے میں 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں صورتحال سنگین:
اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کراچی ہے، جہاں 124 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیگر شہروں میں حیدرآباد سے 82، میرپورخاص سے 58، سکھر سے 9، شہید بینظیرآباد سے 2 اور لاڑکانہ سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔
انسدادِ ڈینگی مہم تیز:
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے انسدادِ ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کر دیا ہے۔ تمام اضلاع میںاسپرے، فاؤگنگ اورنکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاہم نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی صحت افسران کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی علاقے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، کیونکہ یہی مچھر کی افزائش کا سب سے بڑا ذریعہ بنتا ہے۔
سرکاری اسپتالوں میں خصوصی انتظامات:
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیےالگ یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاںمفت علاج اور ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی:
اپنے گھروں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، چھتوں، گملوں اور صحن میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ مچھر سے بچاؤ کے اسپرے استعمال کریں، اور اگر بخار ہو تو فوراً قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔ ڈینگی ایک قابلِ علاج مرض ہے، اگر ہم سب مل کر احتیاط کریں تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
مانیٹرنگ کا عمل جاری
وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ ڈینگی مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہی ہیں اورصورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شفافیت کے لیے ای پیڈ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ نے صوبے میں شفافیت کے لیے ای پیڈ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور کہا کہ صوبے میں تمام تر سرکاری آلات کی خریداری ای پیڈ کے تحت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کے تمام محکمے خریداری ای پیڈ سسٹم سے عمل میں لائیں، شفاف نظام سے ہی عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ٹینڈرنگ میں ای پیڈ کے علاوہ کوئی متبادل قابلِ قبول نہیں، ای پیڈ ملک بھر کے پروکیورمنٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ای پیڈ سسٹم سے قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے مسابقت کا عمل مضبوط اور مواقع میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے بعد ای چالان کادائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
  • پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی؛ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ جاری
  • سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 63 بچوں سمیت 114 ہوگئی
  • سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
  • نیب نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے
  • عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ
  • سندھ بھر میں جنوری تا نومبر ڈینگی سے 22 اموات، 18 ہزار متاثر
  • قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا چیف وہپ اپوزیشن کو خط؛ عمر ایوب کیسز پر تحریری وضاحت طلب
  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت
  • لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، صارفین سے بھاری اوسط بل وصول