سزا یافتہ قیدی نے جیل میں بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات مانگ لیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
قتل کیس کے سزا یافتہ قیدی نے جیل میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیسی سہولیات مانگ لیں۔
سزا یافتہ قیدی نے جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی ہے۔
عدالت نے لارجز بینچ میں کیس مقرر کرنے کےلیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو لارجر بینچ میں مقرر کردیں، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان (نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنزمیں بھارتی حمایت یافتہ 7 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کیا، شدید جھڑپ میں چھ خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی اسپن وام میں کی ، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکم کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کی کارروائیاں پوری رفتار سےجاری رہیں گی ۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔