راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سفارت خانےکے وفد نے اڈیالہ  جیل  میں  ایک قیدی  سے ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل میں جانے والے   امریکی سفارت خانےکے 2 رکنی وفد میں قونصلر  ٹریسی زیپی اور  قونصلر آفیسر  راحیل شامل تھے۔جیل ذرائع کے مطابق  امریکی سفارت خانے کے وفد کو  قیدی  شہباز افضل تک قونصلر  رسائی دی گئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ  امریکی شہری  شہباز  افضل  تھانہ  سرائے عالمگیر صدر  میں درج مقدمے میں گرفتار  ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا جرمنی کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: امریکی سفارت

پڑھیں:

ایف بی آر نے ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی نگرانی کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں کیمرے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپننگ ملز کے مالکان کو سیلز ٹیکس انوائسز بھیجی جا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرے نصب کرنے کا ٹھیکہ دو کمپنیوں کو دیا گیا ہے اور کمپنیاں دو کیمرے نصب کرنے کے 35 لاکھ روپے لیں گی۔ اس کے علاوہ سافٹ ویئر کے لیے سالانہ 20 لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے، جبکہ مارکیٹ میں کیمرے اور سافٹ ویئر آدھی قیمت پر دستیاب ہیں۔

اپٹما ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے لے جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ اتنی بھاری قیمت برداشت کرنا ممکن نہیں، بصورت دیگر ملیں بند ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی بجلی، گیس، ٹیرف اور ٹیکسوں کے بوجھ کی وجہ سے آدھا بند پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا
  • پی آئی اے نجکاری معاملہ، بڈر کمپنیز کو تازہ صورتحال پر بریفنگ
  • پی آئی اے کی نجکاری رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان
  • عظمیٰ خان کی بھائی سے ملاقات کس کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی؟
  • جوڈیشل کمیشن: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس ظفر راجپوت کی منظوری
  • ایف بی آر نے ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • سینیٹ کا اجلاس: پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر خلیجی ممالک میں سفارت خانے بند کرنے کا مطالبہ
  • گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا فیصلہ پانچ روز بعد بھی نہ ہو سکا
  • پڈعیدن: نوشہروفیروز جیل میں قیدی کی حالت غیر، اسپتال میں دم توڑ دیا