گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
عابد چوہدری: نواں کوٹ میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مقدمہ اے ایس آئی محسن ارشاد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیاہے۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق21 سالہ یوسف گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا،پولیس کو جب اطلاع ملی تو ہسپتال میں یوسف جاں بحق ہو چکا تھا۔
مقدمہ 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
مزنگ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گلے پر ڈور پھر گئی،اسےزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں دم توڑ گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نواں کوٹ : قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
لاہور +شیخوپورہ +فیروز والا(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) نواں کوٹ کے علاقے میں 21 سالہ نوجوان گلے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق مزنگ کا رہائشی 21 سالہ نوجوان نعمان یوسف میڈیکل ریپ کا کام کرتا تھا گزشتہ روز وہ موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر واپس آ رہا تھا کہ اچانک اس کے گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی۔جس کے نتیجے میں نعمان یوسف کی گردن سے خون کا فوارہ ابل پڑا اور وہ موٹر سائیکل سے نیچے سڑک پر گر گیا۔ نعمان یوسف کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور پھر قانونی کارروائی کی بجائے بغیر پوسٹ مارٹم کے تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کر دی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نعمان میڈیکل ریپ تھا، وہ گھر کا بڑا بیٹا اور واحد کمانے والا تھا۔ مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار جبکہ سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار بھی کیا۔مریم نواز شریف نے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔دریں اثناء پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل شواہد کی روشنی میں حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کتا کہ متوفی کا گلہ ڈور پھرنے سے کٹا ہے۔شبہ ہے کہ متوفی کا گلہ کسی تیز دھار دھات، لوہے کی چیز یا پتری سے کٹا ہے۔ جبکہ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عمل کیا جائے۔آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائیں۔آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ اس جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔فیروز والہ نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی منوں آباد کے قریب پتنگ بازی کے دوران تیز دھاتی ڈور موٹرسائیکل سوار علی رضا کی گردن پر پھر گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ متاثرہ نوجوان رحمان پورہ سے بنگلہ پلی سٹاپ جا رہا تھا، علی رضا زخمی حالت میں خود ہی ہسپتال پہنچ گیا۔