رائے ونڈ روڈ پر برات سے واپس آنے والی مزدا بس منی ٹرک سے ٹکرا گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
قصور (نیوزڈیسک) رائے ونڈ روڈ اٹھیل پور کے قریب برات سے واپس آنے والی مزدا بس منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، مزدا بس باراتیوں کو لے کر قصور سے رائے ونڈ جاتے اٹھیل پور کے قریب سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
زخمیوں میں 45 سالہ شبانہ، 60 سالہ عطا الله، 20 سالہ علی حسن، 40 سالہ شفیق، 60 سالہ شمیم بی بی و دیگر شامل ہیں، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے زحمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دو شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرگودھا میں المناک اقدام، والد نے کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی
ویب ڈیسک :سرگودھا میں 35 سالہ شخص نے اپنی3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پھلروان کی حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نے3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی۔
بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہےتاہم بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔