IMFکا گندم کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض، وزارت خوراک کو خط
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
نیویارک (ویب دیسک )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض عائد کر دیا۔ذرائع وزارت فوڈ کے مطابق گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ کو خط لکھ کر آگاہ کیا، آئی ایم ایف نے گندم پالیسی کے خدوخال بھی وزارت فوڈ سے طلب کیے۔وزارت فوڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے گندم پر کم ازکم امدادی قیمت پر تحفظات کو دور کر دیا ہے، امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی، آگے سمجھنے میں غلطی ہوئی، آئی ایم ایف نے بھی اس لیے اعتراض اٹھایا کہ شاید امدادی قیمت فکس ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کو دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ کم از کم امدادی قیمت کی بجائے انڈیکیٹو قیمت کا تعین کیا گیا ہے، امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت کو دیکھتے ہوئے انڈیکیٹو پرائس نکالی گئی۔ذرائع وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اعتراضات وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ بھی شیئر کیے گئے، امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت 238 ڈالر فی ٹن ہے، انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت پر کراچی میں لینڈنگ اخراجات شامل کر کے اندازہ لگایا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے درآمد شدہ گندم ملتان لائے جانے کے اخراجات بھی شامل کیے گئے، درآمدشدہ گندم ملتان لانے پر اخراجات نکال کر 3500 روپے فی من قیمت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف، چکن کی برآمدات پر پابندی کی تجویز
وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی برآمدات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گوشت کی بےجا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔ وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔