WE News:
2025-10-23@13:42:20 GMT

مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد

مستونگ میں اغوا کے بعد لاپتا ہونے والے ڈی ایس پی نوشکی پولیس یوسف ریکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول افسر کی لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے ملی۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کردگاپ سے لاپتا ہوگئے تھے۔ وہ نوشکی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

مزید پڑھیں: اغوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس

آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ کردگاپ کے نواحی علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت بعد ازاں ڈی ایس پی یوسف ریکی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول نوشکی پولیس تھانے میں ڈی ایس پی کے طور پر تعینات تھے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، لاش برآمد مستونگ یوسف ریکی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لاپتا ڈی ایس پی نوشکی لاش برآمد مستونگ یوسف ریکی یوسف ریکی لاش برآمد ڈی ایس پی

پڑھیں:

کراچی؛ گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ، شوہر بچے سمیت غائب

کراچی:

شہر قائد میں ایک گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ شوہر بچے سمیت غائب ہے۔

پولیس کے مطبق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سکھیہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او نے واقعے سے  متعلق بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ عائشہ زوجہ قدیر کے نام سے کی گئی۔ لاش ممکنہ طور پر 3 سے 4 روز پرانی  ہے،  جس کا تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے گلا دبا کر قتل کیا ہے جو کہ موقع سے بچے سمیت غائب ہے ۔

مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون شوہر اور ایک بچے کے ہمراہ کچھ روز قبل ہی اس گھر میں منتقل ہوئی تھی۔ خاتون کے جسم پر بظاہر کسی چوٹ یا زخم کا نشان نہیں ہے جب کہ لیڈی ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔

فوری طور پر مقتولہ کے ورثا کا بھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا، جس کے باعث لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی  گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے
  • ڈی ایس پی نوشکی یوسف ریکی کی لاش برآمد، اغوا کے بعد فائرنگ سے شہید کرنے کا انکشاف
  • مستونگ سے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش مل گئی
  • ڈی ایس پی نوشکی یوسف ریکی کی لاش برآمد، اغوا کے بعد فائرنگ سے شہید کرنے کا انکشاف
  • کراچی؛ گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ، شوہر بچے سمیت غائب
  • دالبندین باجوڑ ، 7دہشتگر دہلاک نوشکی اہلکاروں پر حملہ 2شہید 
  • نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
  • لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سےمتعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • کراچی: مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، بلٹ پروف جیکٹس اور اسلحہ برآمد