پاکستانی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت، گرین سگنل مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی نے بگ بیش لیگ کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ قومی کرکٹرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کو این او سی جاری ہو چکے ہیں انہیں بی بی ایل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ پی سی بی نےچند ہفتے قبل لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 قومی کھلاڑیوں کے بگ بیش لیگ کے لیے معاہدے ہیں۔ بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔ شاداب خان ، محمد رضوان ، حسن علی اور حسان خان کے بھی معاہدے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بورڈ کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں عشائیے کے دوران اعلان کیا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی سی بی نے جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور عشائیہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی دونوں ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔