اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کے خودکشی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، آپریٹر نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ بتایا کہ عدیل اکبر پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جا رہے تھے اور واقعے سے قبل انہوں نے اس سے گن مانگی تھی۔

اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنے ابتدائی بیان میں تحقیقاتی ٹیم کو بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر پروموشن کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جانے والے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم کو دیے گئے آپریٹر کے بیان مطابق عدیل اکبر کو چار بج کر 23 منٹ پر ایک فون کال موصول ہوئی، جس کے بعد انہوں نے دفترِ خارجہ جانے کی ہدایت کی۔

آپریٹر کے بیان کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر دستاویزات کی تصدیق کے لیے دفترِ خارجہ گئے اور کچھ دیر بعد واپس آئے۔ اس دوران ایک اور فون کال موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے مجھ سے گن مانگی۔

آپریٹر نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ اس نے میگزین نکال کر گن ایس پی عدیل اکبر کو دی۔ عدیل اکبر نے گن لیتے ہوئے پوچھا کہ ”یہ گن چلتی بھی ہے؟“ اور بعد میں کہا کہ میگزین بھی دے دو، اس میں کتنی گولیاں ہیں؟

آپریٹر نے بتایا کہ میں نے میگزین عدیل اکبر کے حوالے کی اور کہا کہ اس میں 50 گولیاں ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم عدیل اکبر کو موصول ہونے والی فون کالز اور ہتھیار کے استعمال سے متعلق پہلوؤں کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ادھر، تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گولی لگنے کا زاویہ پینسٹھ (65) ڈگری تھا جبکہ ماہرین کے مطابق اس زاویے سے کسی شخص کے لیے خود کو گولی مارناخصوصاً دو دیگر افراد کی موجودگی میں انتہائی مشکل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کا ڈرائیور اور آپریٹر پولیس تحویل میں ہیں، گاڑی میں ہونے والی بات چیت کی تحقیقات جاری ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد میں ایس پی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا تھا، پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کو اُن کی گاڑی میں ہی گولی لگی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایس پی عدیل اکبر تحقیقاتی ٹیم عدیل اکبر کو کے مطابق

پڑھیں:

ایس پی تھانہ آئی نائن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہسپتال میں دم توڑگئے

تازہ اطلاعات کے مطابق ایس پی عدیل اکبر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مار لی تھی جس وجہ سے انہیں فوری طور پر زخمی حالت میںہسپتال لے جایا گیاہسپتال میں انکی حالت نازک بتائی جا رہی تھی۔ جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود رہی۔لیکن اب افسوسناک خبر آئی ہے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ گولی ان کے سر میں لگی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات
  • ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
  • ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
  • ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت؛ متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات
  • ’اہلِ خانہ سے کہا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر سے ہتھیار دور رکھیں‘، ماہرِ نفسیات کا انکشاف
  • ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر لوگ بھی لاپتا ہونے کا انکشاف
  • ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خود کشی، وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا بیان
  • اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟
  • ایس پی تھانہ آئی نائن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہسپتال میں دم توڑگئے