پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر میں 167 ملین ڈالر کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں گزشتہ ہفتے 167 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی سیال ذخائر کا حجم 11,675.6 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 6 جون 2025 کو 16,875.0 ملین ڈالر تھے، اسی طرح جن میں مرکزی بینک کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 11,675.
کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے سیال ذخائر 5,199.4 ملین ڈالر ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 6 جون 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 167 ملین ڈالر اضافے سے 11,675.6 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زر مبادلہ کے سیال ذخائر پاکستان کے ملین ڈالر
پڑھیں:
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
اسٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر34463 ارب روپےہوگئے جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپےکم ہوکر12289 ارب روپے ہوگئے جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپےبڑھ کر36303 ارب روپےہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں17 فیصد اضافے سے5270 ارب روپے بڑھی۔مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ اگست میں بینکوں کا ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب 105.30 فیصد رہا اور اگست میں بینکوں کا ڈپازٹس ایڈوانس تناسب35.7 فیصد رہا۔