پی ٹی اے نے وائی فائی 7 کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں تیز ترین کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے وائی فائی 7 کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی ہے۔
پی ٹی اے نے وائی فائی سیون اور آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ (5925–6425 MHz) میں استعمال کی منظوری دے دی ہے، جووائی فائی 6 ای کے پہلے سے منظور شدہ معیار کے عین مطابق ہے۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان ایشیا پیسیفک کے ان اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں اور یہ پیش رفت ملک کے ڈیجیٹل ارتقا، جدت اور عالمی سطح پر قیادت کے عزم کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ وائی فائی سیون شان دار طور پر تیز ترین ڈیٹا ریٹس، نہایت کم لیٹنسی اور بے مثال قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے اور یہ جدید ٹیکنالوجی پرانے فریکوئنسی بینڈز کے زیادہ استعمال اور براڈبینڈ کی فراہمی کے اخراجات میں کمی کے ذریعے، گھروں، چھوٹے و درمیانے کاروباروں، تعلیمی اداروں، صحت عامہ کے مراکز اور اسمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے تیز تر، پائیدار اور قابلِ اعتماد کنیکٹیویٹی کو یقینی بناتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ یہ سنگ میل پی ٹی اے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پاکستان میں ڈیجیٹل خلا کو ختم کرے، ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر کو نئی مضبوطی اور استحکام دے اور ملک کو ایک محفوظ، جدید اور ہمہ گیر ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیز تر پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھائے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان وائی فائی پی ٹی اے پیش رفت کے لیے
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سینیٹ اجلاس شروع
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔
اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں گے۔
اس دوران اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے ترمیم کی شدید مخالفت کی ہے، جسے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اس ترمیم کو ’شخصی قانون سازی‘ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں ’یومِ سیاہ‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کی دیگر شقوں پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اجلاس کے اختتام پر بل کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں