ایوان صدر میں صدر مملکت کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی "بنیان المرصوص آپریشن" میں کامیابی کا چین میں کہیں زیادہ جشن منایا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو حالیہ دورہ چین کے دوران جدید لڑاکا جے 35 اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ایوان صدر میں صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کے ہمراہ صحافیوں کو صدر زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا  کہ ایسی ٹیکنالوجی اور دفاعی سامان کی منتقلی میں وقت لگتا ہے تاہم ایک بات طے ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ (دشمن) ملک کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے گا اور دفاعی میدان میں اس کا ہم پلہ رہے گا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان کی "بنیان المرصوص آپریشن" میں کامیابی کا چین میں کہیں زیادہ جشن منایا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ صدر کے دورہ چین کا ایک مقصد گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ملکوں کے مابین منقطع ہونے والے رابطوں کی بحالی تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ صدر زرداری کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین 6 معاہدے طے پائے جن میں سے 4 بزنس ٹو بزنس تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے تحت سی پیک کا فیز 2 شروع ہونے سے پاکستان میں ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دونوں ملکوں کے مابین کہنا تھا دورہ چین

پڑھیں:

ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد

—فائل فوٹو

ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک لاش بستی شیخ اسماعیل کے بند کے پاس سے جبکہ دوسری دراب پور سے ملی ہے۔

جلالپور پیر والا میں سیلاب سے اب تک 5 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کشتی الٹنے اور سیلابی پانی میں ڈوب کر 3 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوا تھا۔

سیت پور سے علی پور سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی اچانک تیز بہاؤ کے باعث الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے۔ 

مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

حادثے کے بعد 16 سالہ نوجوان دائم ولد خواجہ حسنین لاپتہ تھا، جس کی تلاش ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے جاری تھی۔ 

دوسری جانب چک 81 ایم کی رہائشی 18 سالہ صنعم بی بی اور رانی مائی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھیں جن کی نعشوں کو ریسکیو 1122نے مکینوں کی مدد سے باہر نکالا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے ’اڑتے تابوت‘ MiG-21 لڑاکا طیاروں کو 63 برس بعد ریٹائر کردیا
  • صدر آصف علی زرداری نے چین میں جدید جے 35 لڑاکا طیارے اور ڈرونز پر بریفنگ لی
  • صدر مملکت کا حالیہ دورہ چین، جدید لڑاکا جے 35 بارے بریفنگ لی: سلیم مانڈوی والا
  • صدر آصف علی زرداری کو چین میں جے 35 اور بنا پائلٹ طیاروں پر بریفنگ دی گئی، سلیم مانڈوی والا
  • لاہور: بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار
  • ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے وفد کی گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ملاقات، دورہ علی پور کی دعوت 
  • صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر
  • ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 پر عملدرآمد کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش