بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار سمیر انجام نے ایک پوڈکاسٹ میں اس وقت کے جذباتی واقعات کا پردہ فاش کیا ہے جب سپر اسٹار سلمان خان اداکارہ ایشوریا رائے سے اپنی علیحدگی کے صدمے سے گزر رہے تھے۔

سمیر انجام نے بتایا کہ فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اکثر گانے سنتے ہوئے رو پڑتے تھے۔

یہ واقعہ 2003 کا ہے، جب سلمان خان نے ستیش کوشک کی فلم ’تیرے نام‘ میں ایک دل شکستہ عاشق کا کردار ادا کیا۔ سمیر انجام کے مطابق سلمان خان کا اپنا ٹوٹا ہوا دل ان کی اداکاری کےلیے حقیقی جذبات مہیا کر رہا تھا۔ وہ ہر شاٹ لینے سے پہلے مخصوص گانے سن کر اپنے جذبات تازہ کیا کرتے تھے۔

سمیر انجام نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا ٹائٹل گانا تو خاص طور پر سلمان خان کے لیے نہیں لکھا گیا تھا، لیکن یہ گانا ان کی اصل زندگی کی کہانی کی پرچھائیں ضرور بن گیا۔ شوٹنگ سے پہلے سلمان خان گلوکار ہمیش ریشمیا سے درخواست کرتے کہ وہ یہ گانا سنا دیں، جس کے بعد جذبات میں بہہ کر رو پڑتے اور پھر اپنا منظر فلم بند کرواتے۔

نغمہ نگار نے بتایا کہ سلمان خان خاص طور پر گانے کے اس بول ’کیوں کسی کو وفا کے بدلے وفا نہیں ملتی‘ پر بہت متاثر ہوتے تھے۔ اس وقت ان کا زخم تازہ تھا اور وہ جذباتی تکلیف کے دور سے گزر رہے تھے، جس کا اظہار ان کے آنسوؤں کے ذریعے ہوتا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کا رومانوی تعلق 1999 میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر شروع ہوا تھا اور یہ بالی ووڈ کے سب سے مشہور محبت کے واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ دونوں کا رشتہ 2002 میں ختم ہو گیا، جس کے بعد ایشوریا رائے نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کرلی، جبکہ سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی۔

سمیر انجام کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے جنہوں نے چار ہزار سے زائد گانے لکھے ہیں، بالی ووڈ کی فلمی موسیقی کی تاریخ کا ایک اہم نام ہیں۔ ان کے لکھے ہوئے گانے آج بھی مقبولیت کے ساتھ سنے جاتے ہیں۔
 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

’جنات سے بات کی تو گم شدہ پیسے واپس مل گئے‘، اداکارہ آمنہ ملک کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں جنات موجود ہیں جنہوں نے ان کی گم شدہ چیزیں واپس لوٹا دیں۔

آمنہ ملک نے حال ہی میں پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں اکثر قیمتی اشیاء اور پیسے گم ہوجایا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ آمنہ ملک کیوں اپنی بیٹیوں کو شوبز کی دنیا سے دور رکھنا چاہتی ہیں؟

اداکارہ کے مطابق، ’میرے گھر سے پیسے اور دیگر چیزیں گم ہو رہی تھیں تو مجھے کسی نے کہا کہ گھر میں بھوت گھومتے ہیں تو اگر ان سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس کر دیتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)

آمنہ ملک نے مزید بتایا کہ میں نے ایک دن گھر میں بات کی کہ جو بھی یہاں موجود ہیں، چاہے وہ چھوٹا ہے یا بڑا برائے کرم میری چیزیں واپس کر دیں۔ پھر ایسا ہوا کہ میرے جو پیسے گمے تھے وہ واپس مل گئے‘۔

 اداکارہ نے بتایا کہ اب جب بھی میری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو میں ان سے بات کرلیتی ہوں۔ میزبان نے سوال کیا کہ اگر جن ہی چوری کر رہے تھے تو انہوں نے چیزیں واپس کیوں کیں، اس پر آمنہ ملک نے کہا کہ ’کچھ جن کے بچے آ کر شرارت کرتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آمنہ ملک پاکستانی اداکارہ پاکستانی ڈرامے جنات

متعلقہ مضامین

  • چرچل کا انجام، زرداری کا انعام
  • قومی ادارہ امراضِ قلب کراچی میں دل کا 16 گھنٹے طویل آپریشن
  • اسپاٹیفائی کا نیا فیچر، اب گانے براہِراست واٹس ایپ پر شیئر کرنا ممکن ہوگیا
  • شعیب ملک اورثنا جاوید کی نئی تصاویر وائرل، علیحدگی کے نام پر دکان چمکانے والوں کا منہ بند
  • آئمہ بیگ اور زین احمد کی طلاق؟ افواہیں زور پکڑ گئیں
  • ’جنات سے بات کی تو گم شدہ پیسے واپس مل گئے‘، اداکارہ آمنہ ملک کا انکشاف
  • آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش
  • آئمہ بیگ سے شادی کے 3 ماہ بعد ہی علیحدگی، زین احمد نے تصاویر ڈیلیٹ کر دیں
  • بالی ووڈ فلم سے متاثر شوہر نے بیوی کو قتل ، لاش بھٹی میں جلادی
  • بالی وڈ فلم کے ’آواری‘ گانے کا معاوضہ آج تک نہیں ملا: گلوکار عدنان دھول کا انکشاف