پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی، 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1,527.78 پوائنٹس یا 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 146,910 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر انڈیکس نے 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا، جس میں آٹوموبائل اسمبلی، کمرشل بینکس، تیل و گیس کے شعبوں اور ریفائنریز میں نمایاں خریداریاں ہوئیں۔ اس کے علاوہ اے آر ایل، این آر ایل، ماری، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے حصص بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 700 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس نئی بلندیوں پر
گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4,348 پوائنٹس یا 3.
مارکیٹس میں توقع کی جا رہی ہے کہ ستمبر میں قریباً 90 فیصد امکانات کے ساتھ شرح سود میں کمی کی جائے گی، اور سال کے آخر تک کم از کم ایک اور کمی ممکن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پی ایس ایکسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پی ایس ایکس اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک کا اضافہ
پڑھیں:
بلوچستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ
فائل فوٹووزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج پانچ سال کے جمود کے بعد ایک سال میں 38 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی، یہ پیشرفت تھرڈ پارٹی ویریفکیشن اور نجی یونیورسٹی کی رپورٹ میں بھی سامنے آئی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں توسیعی پروگرام کے تحت 70 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، الحمد للّٰہ یہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی پیشرفت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی شفاف پالیسی اور بہتر نظم و نسق نے عوامی اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور صحت کے شعبے میں یہ کامیابی بلوچستان کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔