پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کارباری دورانیے کے اختتام پر 1547 پوائنٹس کی تاریخ ساز تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 250 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 632 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کارباری دورانیے کے اختتام پر 1547 پوائنٹس کی تاریخ ساز تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور پانچوں کاروباری دنوں میں بازارِ حصص میں انڈیکس نے بلندی کے نئے ریکارڈ رقم کیے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تاریخ ساز تیزی پوائنٹس کی
پڑھیں:
آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
لاہور ( خصوصی رپورٹ )قوت، طاقت ، جرأت، ہمت، جذبہ ، ہمت، جن کی علامت ۔۔۔۔ہے ایسا میرا دیس ، ہیں ایسے میرے لوگ ۔۔۔مل کر کہو ، بلند آواز ۔۔۔پاک سر زمین شاد باد
آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا۔ معروف گلوکار جواد احمد کی آواز میں پیش کیا گیا یہ ملی نغمہ اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کا شاندار پیغام لیے ہوئے ہے۔
الجریزہ کےصحافی انس الشریف 4 ساتھیوں سمیت اسرائیلی فضائی حملے میں شہید
ملی نغمے میں پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ ملک کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جواد احمد کی پرجوش آواز اور متاثر کن دھن اس نغمے کو ایک ولولہ انگیز رنگ دیتی ہے۔
یہ نغمہ پاکستان کے عوام کو متحد کرنے اور قومی پرچم کے سائے تلے ایک آواز بننے کی ترغیب دیتا ہے۔ نغمے کی ویڈیو میں مسلح افواج کے جوانوں، طلباء، کسانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو وطن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھایا گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کمی
مزید :