Express News:
2025-11-11@12:41:56 GMT

کیپٹل مارکیٹ میں سہولت اور تیزی لانے کیلئے اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

اسلام آباد:

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سہولت اور تیزی لانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) نے زاہد لطیف خان سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ "راست" انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کا کامیاب انضمام کر لیا ہے جس کے تحت سرمایہ کار اب اپنے بینک اکاؤنٹس سے بروکریج اکاؤنٹس میں رقم فوری، محفوظ اور براہِ راست منتقل کر سکیں گے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان اس انضمام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب زاہد لطیف خان سیکیورٹیز کے مرکزی برانچ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں سی ڈی سی اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی کوششوں کو سراہا گیا۔

اعلامیے کے مطابق راست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا تیار کردہ ملک کا پہلا انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم ہے جو افراد اور اداروں کے درمیان رقم کی حقیقی وقت میں منتقلی کو ممکن بناتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سی ڈی سی کے نئے متعارف کردہ راست ایگریگیٹر ماڈیول کے ذریعے اب بروکریج انڈسٹری سرمایہ کاروں کو بغیر کسی تاخیر کے تیز اور محفوظ فنڈ ٹرانسفر کی سہولت فراہم کر سکے گی، اس نظام کے تحت ہر سرمایہ کار کو ایک منفرد راست انویسٹمنٹ آئی ڈی(آئی بی اے این فارمیٹ میں) فراہم کی جاتی ہے جو براہ راست اس کے سی ڈی سی سب اکاؤنٹ سے منسلک ہوتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سرمایہ کار اس آئی ڈی کو اپنے آن لائن بینکنگ پورٹل میں بینیفیشری کے طور پر محفوظ کر سکتے ہیں جس سے رقم فوری طور پر ان کے بینک اکاؤنٹ سے کاٹ کر بروکر کے مختص کلائنٹ اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتی ہے اور سرمایہ کار فوراً ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یہ انضمام مائیکرو لنکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی تکنیکی معاونت سے ممکن ہوا، جس نے اس نظام کے مؤثر اجرا کے لیے ضروری انفرا اسٹرکچر فراہم کیا، یہ نظام اب زاہد لطیف خان سیکیورٹیز کے تمام صارفین کے لیے مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یہ سنگ میل پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹلائزیشن، ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں کے تجربے کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر کرنے کی صنعت گیر کاوشوں کا عکاس ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کار سی ڈی سی

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا اختتام زبردست تیزی سے ہوا۔100 انڈیکس 1945 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 881 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔ہنڈرڈ انڈیکس دن بھر مثبت زون میں 1 لاکھ 60 ہزار سے 1 لاکھ 61 ہزار کے گرد گھومتا رہا۔کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 78 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سیاسی ہلچل اسٹاک ایکسچینج پر بھاری، انڈیکس میں 2,600 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان کا محل وقوع اسے خطے کی کیپٹل مارکیٹ کے لیے موزوں بناتا ہے: ڈاکٹر شمشاد اختر
  • پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کا انحصار بینکوں پر ہے: گورنر سٹیٹ بینک
  • افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی غیر قانونی اسلحے تک رسائی پڑوسی ممالک کیلئے براہ راست خطرہ ہے: پاکستان
  • یونیورسٹی روڈ پرترقیاتی کام عوام کیلئے سہولت نہیں عذاب بن چکا ہے، علی خورشیدی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس پر بند
  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
  • عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید
  • شجاعت حسین سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور
  • چودھری شجاعت سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور