پی ایس ایکس: کاروبار کا رواں ہفتے مثبت آغاز کے بعد منفی رجحان پر اختتام
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت آغاز سے شروع ہونے والا کاروباری ہفتے کے اختتام پر منفی رجحان دیکھا گیا۔
گزشتہ روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے 100 انڈیکس 546 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2172 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح1 لاکھ 20 ہزار 699 رہی۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح1 لاکھ 18ہزار 527 رہی۔
بازار حصص میں ایک ہفتے کے دوران 2.
شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 119 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 4 ارب روپے کم ہوکر 14385 ارب روپے ہے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 133,000 پوائنٹس کی نفسیاتی رکاوٹ کو عبور کرلی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا اور کاروبار کے دوران سو انڈیکس میں ایک لاکھ تینتیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی رکاوٹ کو عبور کیا۔سو انڈیکس جو گزشتہ ورکنگ ڈے پر ایک لاکھ اکتیس ہزار نو سو انتالیس (131,949) پوائنٹس پر بند ہوا تھا ایک لاکھ تینتیس ہزار دو سو ستاون پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اشتہار