Jasarat News:
2025-11-05@09:07:09 GMT

اسٹاک مارکیٹ:کاروباری اتار چڑھاو کے بعد معمولی تیزی

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

اسٹاک مارکیٹ:کاروباری اتار چڑھاو کے بعد معمولی تیزی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ،انڈیکس 1لاکھ20ہزار کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.

35فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوپہلے سیشن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 826پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ماہرین کے مطابق بجٹ اناملیز کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کی وجہ سے مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی لپیٹ میں آئی تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 20پوائنٹس کے اضافے سے1لاکھ20ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 91پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 36ہزار533 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 74ہزار 892پوائنٹس سے بڑھ کر 74ہزار956پوائنٹس پر آگیا۔ آج انڈیکس کی بلند سطح 120,828اور کم سطح 119,872پوائنٹس رہی۔معمولی کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب54 کروڑ 57لاکھ66ہزار338روپے کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 14536ارب6 کروڑ36لاکھ15ہزار621روپے ہو گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-9
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔ صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ائر کوالٹی انڈیکس 275 تک پہنچ گیا، سول سیکرٹریٹ 449، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 441 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل ا?باد میں 377 ، گوجرانوالہ 220 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 270 کو چھو گیا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکی تاریخ میں طاقتور نائب صدر رہنے والے ڈک چینی چل بسے
  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی، انڈیکس 700 پوائنٹس گر گیا
  • تربیلا ڈیم کے سونے کے ذخائر ملکی قرضہ اتار دیں گے، حنیف گوہر
  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • قنبر علی خان: ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت
  • زہریلا کھانسی سیرپ