اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,200 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مثبت رجحان غالب رہا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس کے کاروبار میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوپہر 12 بج کر 25 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,204 پوائنٹس بڑھ کر 149,822.20 کی سطح پر پہنچ گیا، جو 0.81 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
کاروبار میں گاڑیوں کے کارخانے، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، دواسازی اور بجلی پیدا کرنے والے شعبے نمایاں طور پر سرگرم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 100 انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا
ہیوی ویٹ اسٹاکس جیسے حبکو، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، او جی ڈی سی، پی او ایل، حبیب بینک لمیٹڈ، میزان بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان سبز زون میں ٹریڈ ہوئے۔
Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +811.
— Investify Pakistan (@investifypk) September 1, 2025
معاشی محاذ پر ایک اہم پیشرفت یہ رہی کہ وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2,600 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صرف 59 دنوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو واجب الادا 1.6 کھرب روپے سے زائد رقم واپس کر دی گئی، جو مالیاتی نظم و ضبط کی ایک تاریخی مثال ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1,49,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
اسٹاک ماہرین کے مطابق، مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور مخصوص شعبوں میں خریداری کا رجحان نمایاں ہے۔
حکومتی قرض کی قبل از وقت ادائیگی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ایمرجنسی ریلیف فنڈنگ کے اعلان نے بھی مارکیٹ کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 875 پوائنٹس یا 0.6 فیصد کمی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 148,618 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس کمی کی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل فروخت، کمزور شعبہ جاتی کارکردگی اور محتاط رویہ اپنانے والے سرمایہ کار قرار دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا
عالمی سطح پر، ایشیائی حصص بازار پیر کو مندی کا شکار رہے۔ امریکی محصولات پالیسی پر عدالتی فیصلے اور روزگار کے اعداد و شمار کے انتظار نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا۔
جاپان کا نکی 0.9 فیصد اور جنوبی کوریا کا بازار 0.5 فیصد گر گیا، جب کہ ایشیا پیسفک انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا، البتہ چین کے حصص بازار میں جاری تیزی کے باعث یہ انڈیکس گزشتہ ہفتے 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج حبیب بینک لمیٹڈ مثبت میزان بینک نیشنل بینک آف پاکستانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج حبیب بینک لمیٹڈ نیشنل بینک ا ف پاکستان
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔