پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 مئی سے یکم جون تک پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
شائقین کے لیے ٹکٹ 25 مئی سے صرف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ اتوار سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے میچز کے لیے مناسب قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) 300 روپے میں دستیاب ہوں گےجبکہ پریمیم انکلوژرز (راجاس اور سعید انور) شائقین کے لیے 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
جناح اینڈ پر ماجد خان اور ظہیر عباس (وی وی آئی پی انکلوژرز) اور اقبال اینڈ پر وقار یونس اور وسیم اکرم (وی وی آئی پی انکلوژرز) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
شائقین 2000 روپے میں گیلری ( ہاسپٹیلٹی باکس ) سے بھی میچ دیکھ سکتے ہیں۔اپنے کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے کے خواہشمند شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
تین ٹی ٹوئنٹی 28، 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے جو رات آٹھ بجے شروع ہونگے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شائقین کے لیے
پڑھیں:
انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان بمقابلہ چین
پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی
ٓآج 9 جولائی کو چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا،رپورٹ
انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان، بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان نے بنگلا دیش کو پول میچ میں تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے اسماعیل حسین نے دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول اسکور کیا۔پاکستان آج چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔