مئی 2025: HP لیپ ٹاپس بغیر منافع کی آسان اقساط پر دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان میں HP لیپ ٹاپس اب زیرو مارک اپ پر آسان اقساط میں دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت صارفین کو مہنگے لیپ ٹاپ ایک ساتھ خریدنے کی بجائے ماہانہ اقساط میں خریدنے کی سہولت دی گئی ہے۔
Core i5 اور HP ProBook جیسے جدید ماڈلز اس اسکیم میں شامل ہیں۔ ان لیپ ٹاپس میں 16GB ریم، 512GB SSD اسٹوریج، اچھے گرافکس اور بہترین بیٹری لائف جیسے فیچرز موجود ہیں۔ یہ لیپ ٹاپس پڑھائی، آفس ورک، گیمنگ یا تفریح کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
قسطوں کا دورانیہ 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک رکھا گیا ہے۔ اگر کوئی صارف 3، 6 یا 9 ماہ کی قسطوں کا انتخاب کرے تو اسے زیرو مارک اپ کی سہولت ملے گی، یعنی صرف اصل قیمت ہی ادا کرنی ہوگی، کوئی اضافی سود یا فیس نہیں لی جائے گی۔
یہ سہولت بینک الفلاح کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد عام لوگوں کو آسان شرائط پر جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینا ہے۔ اب طالبعلموں، ملازمین اور عام صارفین کے لیے مہنگے لیپ ٹاپ خریدنا مشکل نہیں رہا۔
قیمت اور قسطوں کی تفصیل:
بجٹ 2025-26 کی تیاریاں، 50 سے 3 لاکھ تک تنخواہ لینے والوں کو ٹیکس ریلیف ملنے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپس
پڑھیں:
مکہ مکرمہ‘ آب زم زم کے حصول کیلیے سہولت متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکہ مکرمہ‘ آب زم زم کے حصول کیلیے سہولت متعارف
ریاض: سعودی عرب میں آبِ زم زم کے حصول کے لیے سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ مذکورہ ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے زم زم من نسک سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں نسک کے ذریعے ملک کے کسی بھی شہر سے طلب کی جا سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نسک پر مطلوبہ تعداد کی بکنگ کرنے کے بعد جہاں ڈلیوری درکار ہے، اس جگہ کا نیشنل ایڈریس ارسال کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ دیے گئے ایڈریس پر پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کا کارٹن محفوظ طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔