لیجنڈری پاکستانی بلے باز یونس خان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژرز کے نام ان کے ناموں پر رکھے جائیں گے۔ یہ اعزاز آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے پہلے دیا جائے گا۔ یہ اقدام اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جو تکمیل کے قریب ہے۔ حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ کام اس بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے مکمل ہو جائے۔

فیصلے کے مطابق مجید خان انکلوژر کا نام یونس خان کے نام پر رکھا جائے گا جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اسی طرح ظہیر عباس انکلوژر کا نام نذر محمد کے نام پر رکھا جائے گا۔ نئے تعمیر شدہ پیٹرن انکلوژرز کو لیجنڈری کرکٹرز ظہیر عباس اور مجید خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟

اسٹیڈیم میں 5 منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے، جس میں جدید سہولیات موجود ہیں، بشمول آئی سی سی اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ یونٹس، فزیو رومز، اور گراؤنڈ فلور پر میچ آفیشلز کے لیے کمرے ہیں جبکہ دوسرے فلور پر ڈریسنگ رومز قریباً مکمل ہو چکے ہیں۔

نئی عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر 24 ہاسپیٹیلٹی باکسز تیار ہو رہے ہیں جو ایک ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھتے ہیں۔ 5ویں فلور پر چیئرمین باکس اور ایڈمن بلاک آخری مراحل میں ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچیمیں 2 نئے ڈیجیٹل اسکور بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں، جن میں مرکزی اسکرین کا سائز 80×30 فٹ ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے اسٹیڈیمز کی طرز کے جدید ایل ای ڈی فلڈ لائٹس 6 پولز پر نصب کی جا رہی ہیں، جو شاندار ویوئنگ تجربہ فراہم کریں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ

تماشائیوں کے لیے آرام دہ نشستوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، جن میں سے کچھ قذافی اسٹیڈیم سے منتقل کی گئی ہیں۔ وی آئی پی پویلینز نئے تعمیر شدہ عمارت کے گرد خصوصی نشستوں کی سہولت فراہم کریں گے، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے میدان میں جانے کے لیے جدید راستہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ تزئین و آرائش کے اس منصوبے کی وجہ سے ڈومیسٹک میچز متاثر ہوئے ہیں، قائداعظم ٹرافی کا فائنل یو بی ایل گراؤنڈ منتقل کیا گیا، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں کھیلا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شاہد آفریدی قائداعظم ٹرافی کرکٹر یونس خان نئے انکلوژرز نذر محمد نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی یونس خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہد آفریدی قائداعظم ٹرافی کرکٹر یونس خان نئے انکلوژرز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی یونس خان یونس خان جائے گا فلور پر کے نام کے لیے کیا جا

پڑھیں:

اسپیس ایکس نے خلا میں مزید تیز رفتار انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں

اسپیس ایکس نے فلوریڈا میں مشرقی ساحل سے متعدد اسٹار لنک سیٹلائٹس سے لدے فالکن 9 راکٹ کو خلا میں روانہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ کو فلوریڈا میں کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن پر خلائی لانچ کمپلیکس سے 12:43 بجے لانچ کیا گیا۔

مشن کا مقصد 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس کا ایک بیچ خلا میں تعینات کرنا تھا جن میں سے 13 براہ راست سیل ٹو سیل صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

یہ سیٹلائٹس خلا میں جاکر زمین کے نچلے مدار میں موجود ہزاروں سیٹلائٹس کے جتھے میں شامل ہو جائیں گی جو مل کر دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کریں گی۔

سیٹلائتس کو خلا میں تعینات کرنے کے بعد پہلے مرحلے کا بوسٹر بحفاظت زمین پر واپس آیا اور جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ثنا یوسف کا بیہمانہ قتل، ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے ایڈوائزری جاری
  • موٹرویز پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر
  • اسپیس ایکس نے خلا میں مزید تیز رفتار انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں
  • نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا
  • آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
  • پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف کا ان کے گھر کے اندر قتل
  • آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق  کردی
  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل
  • والد جاسوس تھے، جیکی چن کے خاندان سے متعلق حیرت انگیز انکشافات
  • ایک افریقی سیاسی راک اسٹار کی تقریر (حصہ اول)