صمود فلوٹیلا پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں چلی حکومت نے بھی غزہ کو امداد پہنچانے کیلئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں کیخلاف قابض اسرائیلی رژیم کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ چلی کی حکومت نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں کے خلاف قابض اسرائیلی رژیم کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں چلی حکومت نے تاکید کی کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو قبضے میں لینے سے جہاز رانی کی آزادی کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس کی ضمانت سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن میں دی گئی ہے نیز یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ المیادین کے مطابق چلی نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے بھرپور احترام اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکار عملے کی مکمل سلامتی و حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صمود فلوٹیلا
پڑھیں:
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
طلال چوہدری—فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق طلال چوہدری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوٹس کے ذریعے طلال چوہدری سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔