پرتگال کی پارلیمان نے نظرثانی شدہ امیگریشن قانون کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لزبن(انٹرنیشنل ڈیسک) پرتگال کی پارلیمان نے نظرثانی شدہ امیگریشن قانون کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان نے نیا امیگریشن قانون منظور کر لیا ہے، جس کے تحت غیر ملکیوں کے داخلے، رہائش اور اہلِ خانہ کے ساتھ ملنے کے ضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ قانون حکومتی اتحادی جماعتوں اور 3اپوزیشن گروپوں کی حمایت سے منظور ہوا، جو اگست میں آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد ضروری ہو گیا تھا۔ نئے قانون کے مطابق خاندان سے ملاقات کے ابتدائی اجازت نامے کی مدت 15 ماہ ہو گی، جب کہ شریک حیات کی امیگریشن کے لیے کم از کم 18 ماہ کی مشترکہ رہائش کا ثبوت درکار ہوگا۔رہائش کی تجدید کے لیے گھریلو آمدن میں اب سوشل ویلفیئر فوائد کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکمران نظریہ پاکستان سے مسلسل انحراف کر رہے ہیں‘ اسلم فاروقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی صرف نظریہ پاکستان پر عملدرآمد میں ہے لیکن افسوس حکمران نظریہ پاکستان سے مسلسل انحراف کر رہے ہیں اور نظریہ پاکستان کے منافی فیصلے کر رہے ہیں جس سے ملک و نئی نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے نرسری میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت محفوظ النبی خان کی رہائشگاہ پر معززین سے گفتگو کرتے کہی۔