کیتھولک چرچ کے رہنما پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں پر اب تک کی سب سے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا یہ پالیسی کیتھولک چرچ کی ‘حیات مقدس’ کی تعلیمات کے مطابق ہیں یا نہیں۔

پوپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں اسقاطِ حمل کے خلاف ہوں لیکن امریکا میں تارکینِ وطن کے غیر انسانی سلوک کے حق میں ہوں، میں نہیں جانتا کہ اسے کیسے ‘زندگی دوست’ کہا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کا اسرائیل سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اجتماعی سزا روکنے کا مطالبہ

کیتھولک چرچ کا موقف ہے کہ زندگی حمل کے آغاز سے لے کر فطری موت تک مقدس ہے اور یہی چرچ کی 1.

4 ارب پیروکاروں والی تعلیمات کا بنیادی اصول ہے۔ پوپ لیو، جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، سے ایک امریکی صحافی نے امریکا کی سیاست پر سوال کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ترجمان ایبیگیل جیکسن نے کہا کہ صدر ٹرمپ عوام سے اپنے وعدے نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو عوام نے ان وعدوں کی بنیاد پر منتخب کیا تھا جن میں غیر قانونی مجرم تارکین وطن کی ملک بدری بھی شامل ہے۔ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

پوپ لیو کو رواں سال مئی میں مرحوم پوپ فرانسس کی جگہ منتخب کیا گیا تھا۔ وہ اپنے پیش رو کی نسبت زیادہ محتاط انداز رکھتے ہیں، جبکہ پوپ فرانسس اکثر ٹرمپ انتظامیہ پر کھلے عام تنقید کرتے تھے۔ پوپ لیو سے شکاگو کے آرچ ڈائیوسس کے اس فیصلے پر بھی سوال کیا گیا کہ انہوں نے الی نوائے کے ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن، جو اسقاط حمل کے حامی ہیں، کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کو کئی قدامت پسند کیتھولک رہنماؤں اور امریکی بشپ نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کا امن کے لیے روزہ رکھنے اور دعا کرنے کا اعلان

اس پر پوپ لیو نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ سینیٹر کے مجموعی کام کو دیکھا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں اختلاف اور کشیدگی ہے لیکن چرچ کی تعلیمات کے مطابق ہمیں کئی پہلوؤں کو دیکھنا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کہتا ہے کہ میں اسقاطِ حمل کے خلاف ہوں لیکن سزائے موت کے حق میں ہوں، وہ بھی حقیقی معنوں میں مسیحی تعلیمات کے مطابق ‘زندگی دوست’ نہیں کہلا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمگریشن پوپ لیو تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمگریشن پوپ لیو تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ پوپ لیو کہا کہ حمل کے

پڑھیں:

اسد قیصر کی اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت پر شدید تنقید

اسد قیصر نے اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ایسے حساس اور اہم قومی فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے غزہ امن معاہدے سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس قومی معاملے پر ”آئیں بائیں شائیں“ کرنے سے قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟ سینیٹر مشتاق فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے، اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا، حکومت فوری اقدام کرے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کھل کر بات نہیں کی، اہم فیصلے پردے کے پیچھے طے کیے جا رہے ہیں، جنہیں عوام کے نمائندوں سے چھپایا جا رہا ہے۔ اتنے بڑے فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جا رہے ہیں، نہ پارلیمنٹ سے بات ہوئی، نہ اتحادیوں سے، نہ قوم کو اعتماد میں لیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکات منظر عام پر آنے سے پہلے ہی وزیراعظم ہر شرط مان چکے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پہلے ہی جھک چکی ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ اسد قیصر نے واضح کیا کہ اگر فلسطینیوں کی مشاورت کے بغیر کوئی معاہدہ کیا گیا تو وہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں مانا جائے گا جس میں فلسطینیوں کی رائے شامل نہ ہو۔ رہنما پاکستان تحریکِ انصاف نے یہ بھی کہا کہ حرم شریف کے لیے ہم سب کی جانیں قربان ہیں، لیکن اس جذبے کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپ میں سیاہ فام تارکین وطن کی شناخت اور حقوق کی جنگ
  • کشمیریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی
  • ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے
  • ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ‘ امیگریشن ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادی گئیں
  • اسد قیصر کی اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت پر شدید تنقید
  • ایپل نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی نقل و حرکت مانیٹر کرنے والی ایپ ہٹا دی
  • پاکستان متوازن پالیسیوں کے باعث عالمی منظر نامے میں اہمیت اختیار کر گیا ہے
  • نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟
  • 2025 میں غربت کی شرح میں مزید اضافے کا خطرہ ہے
  • پرتگال کی پارلیمان نے نظرثانی شدہ امیگریشن قانون کی منظوری دے دی