اورکزئی آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت کی نمازِ جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سٹی 42 : اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزراء، عسکری و سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
وزیراعظم کی جانب سے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شہداء کی قربانی کو دہشت گردی کے خلاف عزم کی علامت قرار دیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے یکجا اور پرعزم ہے۔
شہداء کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا ۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اک فوج کا اورکزئی میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 19دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر 2025ء کی شب، سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجز سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر 2025ء کی شب، سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی سے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے نائب میجر طیب راحت نے جرأت و بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہادت پانے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف راولپنڈی کے رہائشی اور عمر 39 سال تھی جبکہ ان کے نائب میجز طیب راحت بھی راولپنڈی کے رہائشی اور عمر 33 سال تھی۔
لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کے ساتھ مزید 9 جانباز سپاہی بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (مردان)، لانس نائیک طالش فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرم)، سپاہی طفیل خان (ملاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک) شامل ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء نے اپنے خون سے وطن کی مٹی کا قرض چکایا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں قوم کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے، آمین۔