قرارداد کے متن کے مطابق ایوانِ پنجاب  23 جوانوں کی شہادت پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے جبکہ افغانستان کی سرزمین سے وطن عزیز پر حملے کسی طور قبول نہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرحدی تحفظ اور مؤثر قواعد عمل میں لائے جائیں جبکہ پاک فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے جمع کروائی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کا فتنۃ الخوارج کے ممکنہ گٹھ جوڑ کی بے نقابی پر پاک فوج کو داد شجاعت پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، جبکہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی موثر قیادت قابلِ فخر ہے۔
 
قرارداد کے متن کے مطابق ایوانِ پنجاب  23 جوانوں کی شہادت پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے جبکہ افغانستان کی سرزمین سے وطن عزیز پر حملے کسی طور قبول نہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرحدی تحفظ اور مؤثر قواعد عمل میں لائے جائیں جبکہ پاک فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے۔ قرارداد میں شہداء کے درجات کی بلندی ا ور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قرارداد کے متن پاک فوج

پڑھیں:

لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا مطالبہ، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

 پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ قرارداد اراکین جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم تھے، ان کی برسی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ لیاقت علی خان کی برسی 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے، اور یہ دن 1951 میں اس وقت کا ہے جب انہیں ایک جلسے کے دوران ایک بدبخت قاتل نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ لیاقت علی خان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی اور محسنِ پاکستان تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیر اعظم کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن اور 22 خوارج کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا مطالبہ، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین
  • صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا آخری وزٹ، شاندار الوداعی گارڈ آف آنر،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراجِ تحسین
  • جنرل ساحر شمشاد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، شاندار خدمات پر خراج تحسین وصول
  • وزیراعظم کا بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین