لاہور:

افغان اشتعال انگیزی کے مؤثر اور بھرپور جواب پر پاک فوج کے حق میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہادر، مدبر اور جرات مند قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے مشکل حالات میں جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ایوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس واضح عزم کی مکمل تائید کی کہ پاکستان کے دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

قرارداد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس بیان کو بھی سراہا گیا جس میں انہوں نے افغان جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں اور ان کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔

قرارداد کے مطابق افغان جارحیت کے جواب نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر یہ ہماری کمزوری نہیں بلکہ طاقت اور استقامت کی علامت ہے۔ ایوان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد کھڑی ہے۔

قرارداد کا اختتام  پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعروں پر کیا گیا، جبکہ حکومتی اراکین نے قرارداد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی قرارداد

پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے بھی قرار داد جمع کرادی، جس میں انہوں نے فتنۃ الخوارج کے ممکنہ گٹھ جوڑ کی بے نقابی پر پاک فوج کو داد شجاعت دی ہے۔

شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیاہ ے کہ ملکی دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مؤثر قیادت قابلِ فخر ہے۔ ایوانِ پنجاب  23 جوانوں کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے وطن عزیز پر حملے کسی طور قبول نہیں۔ سرحدی تحفظ اور مؤثر قواعد عمل میں لائے جائیں۔ پاک فوج ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے۔ قرارداد میں شہدا کے درجات کی بلندی ا ور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا  بھی کی گئی ہے۔ آخر میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر سازش سے محفوظ رکھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحسین پیش پاک فوج کہا گیا

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن