سندھ ہائیکورٹ نے ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائیکورٹ میں ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار نے کہا کہ ایس پی ایس سی کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کرنے کی پابند ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن مختلف آسامیوں کے لیے امتحان لیتا ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پاس امیدواروں کی فہرست کمیشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ ان پاس امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کی جائیں۔ پتا چلے کہ امیدوار نے کتنے سوالات کے درست جواب دیئے ہیں۔

عدالت نے سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کامیاب امیدواروں کی جوابی کرنے کی

پڑھیں:

کمال ہے مردہ شخص کیخلاف 3 سال انکوائری جاری رہی، عدالت عظمیٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251007-08-17
اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کی سینئر جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ کمال ہے پاکستان ریلویز ایک مرے ہوئے شخص کے خلاف 3 سال انکوائری کرتا رہا۔ مدعاعلیہ 2017ء میں دوران انکوائری فوت ہوگیا، 2020ئتک محکمہ کاروائی کرتارہا، کس کونوٹسز بھجواتے رہے؟۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل 2رکنی بینچ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس، سی پی او لاہوراوردیگر کی جانب سے پنشن کے معاملہ پر صلاح الدین کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عمر شریف کاکہنا تھا کہ مدعاعلیہ ریلوے ملازم تھا، بلوچستان ہائی کورٹ کاکیس میںآئین کے آرٹیکل 212(3)کے تحت دائرہ اختیارنہیں تھا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کاکہنا تھا کہ مدعاعلیہ 2017میں دوران انکوائری فوت ہوگیا، 2020تک محکمہ کاروائی کرتارہا، کس کونوٹسز بھجواتے رہے، کمال ہے ایک مرے ہوئے شخص کے خلاف 3 سال انکوائری کرتے رہے۔ بینچ نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ گورنر سندھ اور انکی اہلیہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
  • توہینِ عدالت کی درخواست پر چیئرمین اوگرا کو نوٹس جاری، جواب طلب
  • سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو بدنام کرنے والے بی جے پی کے "اے آئی ویڈیو" پر نوٹس جاری کیا
  • سندھ ہائیکورٹ: طلبا کا داخلہ منسوخ کرنے پر داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی درخواست
  • پی اے سی، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی 18 ملین کی وصولیاں غیر مصالحت شدہ قرار
  • جونیئرٹیچر کا بطور ہیڈماسٹر تقرر‘توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
  • کمال ہے مردہ شخص کیخلاف 3 سال انکوائری جاری رہی، عدالت عظمیٰ
  • مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا اختلافی نوٹ جاری