اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ کاسلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ ستمبر2025میں بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.

2ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاہے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3فیصدزیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے۔ مشیرخزانہ نے کہاکہ پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران ترسیلات زرکی مدمیں 9.5ارب ڈالرموصول ہوئے ہیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرصرف پیسہ نہیں بلکہ لچک واستقامت کی بنیادہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاک افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر مقابلہ آج ہوگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آئی این پی )اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کے سلسلے میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں اور باقی کھلاڑیوں بھی ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں اور 2 اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے جب کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرئیول ویزہ مل سکتا ہے۔اس سے قبل، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان فٹبال ٹیم کے ویزوں کے معاملے پر نوٹس لیا تھا اور وزارت داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ویزوں کے اجرا کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔خیال رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں اور صرف 3 کھلاڑی افغان نیشنل ہیں۔افغانستان فٹبال ٹیم نے کابل ایمبیسی میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دی تھیں، افغانستان کی جانب سے تارکین وطن کھلاڑیوں کی بائیومیٹرک کے لیے کابل ایمبنسی پاکستان لکھا گیا تھا۔بعد ازاں، افغانستان کی جانب سے بائیومیٹرک کیلئے کابل کے بجائے کسی اور پاکستانی ایمبیسی کی درخواست کی گئی، بائیومیٹرک کی جگہ تبدیل ہونے اور کابل میں انٹرنیٹ بلیک آئوٹ کے باعث ویزوں میں تاخیر ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج (جمعرات کو )ہونے والا میچ مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات جاری ہیں، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی
  • سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • پاک افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر مقابلہ آج ہوگا
  • دفاعی معاہدے کے بعد پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری سے مزید مضبوط بنائیں گے، وزیراعظم
  • ’قوم نے ہر آفت کا مقابلہ اتحاد و حوصلے سے کیا‘، وزیراعظم کا قومی استقامت کے دن پر پیغام
  • میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان
  • وزیراعظم کا ملائیشیا سے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم 
  • میرے خلاف صحافیوں ، کرکٹرز اور پی سی بی کے لوگوں نے منفی مہم چلائی: احمد شہزاد کا دعویٰ
  • معیشت کی بحالی کیلئے مضبوط ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں،سید امان شاہ