ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوششں ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔

رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کئے جن کی مالیت تقریباً 154.

90 ملین روپے ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر9 کروڑ ستر لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے ایک کروڑ 41 لاکھ چودہ ہزار چار سو سگریٹس ضبط کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں ضبط کئے جانے والے سگریٹس کی مالیت میں 60 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غیر ملکی سگریٹس

پڑھیں:

ہرا بھرا میرپور خاص مہم، کمشنر کاایک لاکھ پودے تقسیم کرنے کا ہدف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت 1 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے سلسلے میں اپنے دفتر میں مختلف اداروں کو پودے تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل احمد عقیلی نے اپنے دفتر کے احاطے میں فراز گرین پاکستان کے تعاون سے ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت 12 ہزار پودے مختلف اداروں کو تقسیم کئے اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ہرا بھرا میرپورخاص میں 1 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے حصول کے تحت اب تک 50 ہزار پودے پورے ڈویڑن میں تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز اور تمام اداروں کے تعاون سے موسم بہار میں پودے لگائے جائیں گے اور کہا کہ ان پودوں کی نگرانی کے لئے ایپ بنائی جا رہی ہے کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت پودے لگانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور سرسبز ماحول کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہے.بعد اذاں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اسٹیوٹا جنید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص شہر میں بھی سرسبز ماحول کے لئے بھی پودے لگانے جائیں گے اور کہا کہ پی پی پی چئیرمین بلاول بھتو زرداری کی بھی ہدایات ہیں کہ سر سبز اور ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اس ضمن میں یوسی چئیرمینز کو بھی اس سلسلے میں ہدایت کی جائے گی کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں پودے لگائیں اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سبھاش چندر، ایڈیشنل کمشنر بشارت حسین، فراز گرین پاکستان کے سرفراز احمد، منصور چیمہ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • پشاور کسٹمز کی بڑی کارروائی، غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم
  • وفاق اور پنجاب سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا‘مزمل اسلم
  • وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم
  • سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ
  • وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی: مزمل اسلم
  • سندھ کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ
  • ہرا بھرا میرپور خاص مہم، کمشنر کاایک لاکھ پودے تقسیم کرنے کا ہدف