خیبرپختونخوا کابینہ پر مشاورت مکمل، جلد اعلان متوقع
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کے بعدنئی کابینہ بنانے کا معاملہ جس پرمشاورت تقریباََ مکمل ہوگئی ہے،ایک دو روز میں وزراء کا اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
کے پی اسمبلی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میںنو ،دس اہم محکموں کے وزرا ء کا اعلان ہوگا، باقی ارکان کے نام بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فائنل ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں نئے اور پرانے چہرے شامل ہوں گے، وزراء کا اعلان اہم محکموں کے امور متاثر ہونے سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی ثالثی میں پاکستان‘ افغانستان کے درمیان خفیہ مذاکرات، ذرائع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-2
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک)سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کیلیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف 2 ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کیلیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل قریب میں سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات کا ایک اور دور بھی ممکن ہے۔